سعودی عرب : نئے ملازمین کے لیے سوشل انشورنس کے نئے نظام کی منظوری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

سعودی عرب میں کابینہ نے مملکت میں نئے ملازمین کے لیے سوشل انشورنس کے نئے نظام کی منظوری دے دی ہے۔ کابینہ کا اجلاس ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے زیر صدارت ہوا۔ کابینہ کے فیصلے کے مطابق پرانے ملازمین کے لیے سول ریٹائرمنٹ اور سوشل انشورنس کے نظاموں پر عمل جاری رہے گا۔

کابینہ نے اجلاس میں کھیلوں کے 14 کلبوں کی تخصیص کے منصوبے کی دستاویز بھی منظور کی۔ اسی طرح مملکت کے صوبوں میں نیشنل کمیونٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کی مدت میں سات برس کی تجدید کی منظوری دی گئی۔

مزید یہ کہ سعودی عرب اور African Organization for Standardization کے درمیان تعاون کے معاہدے کو منظور کیا گیا۔ یہ معاہدہ غذا کی فراہمی کے لیے صاف ایندھن سے متعلق شعبے سے ہے۔ اسی طرح سعودی ٹورزم اتھارٹی کے ورلڈ ٹورزم آرگنائزیشن کے ایسوسی ایٹ ممبر بننے کی بھی منظوری دی گئی۔

کابینہ نے سعودی ارامکو کمپنی کی جانب سے مشرقی صوبے اور الربع الخالی کے علاقے میں تیل اور قدرتی گیس کی دریافت کو سراہا۔ کابینہ نے مملکت میں قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کے جغرافیائی سروے کے منصوبے کے آغاز پر روشنی ڈالی۔ یہ دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہو گا۔

سعودی کابینہ نے انسانی صلاحیتوں کے ترقیاتی پروگرام کی کامیابیوں اور قومی صنعت اور لوجسٹک سروسز کے شعبے میں پیش رفت کو سراہا۔

دوسری جانب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے حرمین شریفین کی خدمت کی سعادت پر اللہ تعالی کا شکر ادا کیا۔ انہوں نے حج اور عمرے پر زائرین کے لیے بہترین خدمات پیش کرنے کے لیے تمام وسائل کو اللہ تعالی کا فضل قرار دیا۔

ولی عہد نے رواں سال حج سیزن میں حجاج کرام کے لیے آسانی و راحت فراہم کرنے والے تمام کارکنان اور افراد کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا۔

سعودی کابینہ نے اجلاس میں واضح کیا کہ عالمی سطح پر جامعات کے شعبے میں سعودی عرب کی نئی کامیابیاں اور رکنیت کا حصول اس امر کو باور کراتا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر جامعاتی تعلیم میں سعودی ماڈل امتیازی حیثیت رکھتا ہے۔

بین الاقوامی امور کے حوالے سے کابینہ نے سعودی عرب کی اُن بھرپور کوششوں پر روشنی ڈالی جو وہ اپنے برادر ممالک کے ساتھ سیاسی اور انسانی پہلوؤں سے کر رہا ہے۔ ان کا مقصد فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو روکنا، عالمی سطح پر مزید ممالک کی جانب سے فلسطینی ریاست کے تسلیم کرنے کو یقینی بنانا اور غزہ پٹی میں فلسطینی شہریوں کو امدادی سامان پہنچانا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size