کویت : ملکی نظام سبوتاژ کرنے کے لیے سرگرم کالعدم تنظیم سے تعلق پر گرفتاریاں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

کویت میں ریاستی سلامتی کے ادارے نے ایک کالعدم تنظیم کے ساتھ شامل ہونے والے شہریوں کو پکڑنے کا اعلان کیا ہے۔ مذکورہ تنظیم ملک میں بنیادی نظام کے سقوط کے لیے کوشاں ہے۔

بدھ کے روز کویتی وزارت داخلہ کی جانب سے منقول بیان میں بتایا گیا ہے کہ "وزارت داخلہ کے زیر انتظام ریاستی سلامتی کے ادارے نے ملک میں بنیادی نظام کو سبوتاژ کرنے کا ہدف رکھنے والی ایک کالعدم تنظیم سے جڑنے والے شہریوں کو گرفتار کر لیا۔ ان افراد نے سماجی رابطے کے ایک پروگرام میں تنظیم کے افکار کو پھیلایا تھا اور ملک سے نکل کر تنظیم کے ارکان کے ساتھ شامل ہونے کا عزم ظاہر کیا تھا۔ گرفتار شدگان کو استغاثہ میں پیش کر دیا گیا ہے تا کہ ان کے خلاف مطلوبہ قانونی اقدامات کیے جا سکیں"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں