تل ابیب کو نشانہ بنانے کا جواب، اسرائیلی طیاروں کی حدیدہ کی بندرگاہ پر بمباری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

حوثی گروپ کی جانب سے جمعہ کو وسطی تل ابیب پر ڈرون سے حملہ کیا گیا جس میں ایک اسرائیلی ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔ اسرائیل نے یمن پر حملہ کرکے اس حملے کا جواب دیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے پلیٹ فارم ’’ ایکس‘‘ پر اعلان کیا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے یمن میں حدیدہ بندرگاہ کے علاقے میں حوثیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے حملے کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ حالیہ مہینوں میں اسرائیل کے خلاف حوثیوں کے حملوں کے جواب میں کیا گیا ہے۔

امریکہ کا شرکت سے انکار

ایک اسرائیلی عہدیدار نے کہا ہے کہ حدیدہ پر حملے امریکہ اور بین الاقوامی اتحاد کے ساتھ مل کر کیے گئے۔ انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ حدیدہ کی بندرگاہ حوثیوں کے لیے ایک فوجی انفراسٹرکچر بن چکی ہے۔ تاہم ایک امریکی اہلکار نے العربیہ سے بات چیت میں اس بات کی تردید کی کہ الحدیدہ پر حملوں میں امریکہ شریک تھا۔

دوسری جانب حوثی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ امریکی اور برطانوی افواج نے حدیدہ شہر پر حملوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ حوثی میڈیا نے کہا کہ یمن پر حملوں میں حدیدہ کی بندرگاہ میں تیل صاف کرنے کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے۔ اسرائیلی چینل 12 نے کہا ہے کہ حدیدہ پر چھاپوں میں تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

ایک ایف 35 سمیت 12 اسرائیلی طیارے

العربیہ ذرائع نے بتایا ہے کہ حملے میں شمالی حدیدہ میں ملٹری پولیس کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔ ایف 35 سمیت 12 اسرائیلی طیاروں نے حدیدہ کی بندرگاہ کو نشانہ بنایا۔ ذرائع نے بتایا کہ 10 اسرائیلی حملوں میں ایک ساتھ الحدیدہ کی بندرگاہ کو نشانہ بنایا۔ یہ پیش رفت یمن میں حوثی گروپ کے اعلان کے بعد سامنے آئی ہے کہ اس نے کل جمعہ کو مرکزی تل ابیب کو ایک میزائل اور 4 ڈرون سے نشانہ بنایا تھا۔ ایک ڈرون موقع پر پہنچ سکا اور اس حملے میں ایک شخص ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے تھے۔ یاد رہے حوثیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملے شروع ہونے کے بعد 12 جنوری سے امریکی اور برطانوی افواج نے حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملے شروع کر رکھے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں