حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالیوں کا معاملہ ابھی تک اسرائیلی حکومت کے لیے پریشانی کا مرکزی سبب بنا ہوا ہے۔ اگرچہ وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو یہ باور کرا چکے ہیں کہ وہ کوئی بھی معاہدہ طے پانے سے قبل اپنی شرائط میں رعائت نہیں کریں گے تاہم ان پر قیدیوں کے تبادلے کی کارروائی کے لیے دباؤ جاری ہے۔
اس سلسلے میں حماس کی قید سے آزادی پانے والی اسرائیلی خاتون "نوعا ارغمانی" نے وزیر اعظم نیتن یاہو سے ملاقات کی اور حماس کے پاس گزارے گئے عرصے کے بارے میں بتایا۔ ارغمانی اُن چار یرغمالیوں میں شامل ہے جن کو اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں خصوصی آپریشن کے ذریعے واپس لے آئی تھی۔
اسرائیلی ریڈیو نے ملاقات میں شریک ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ارغمانی نے دوران قید درپیش مشکل ترین امر سے نیتن یاہو کو آگاہ کیا۔ ارغمانی کے مطابق اس کے لیے مشکل ترین بات ریڈیو کے ذریعے نیتن یاہو کے یہ الفاظ سننا تھا کہ جنگ طویل عرصے تک جاری رہے گی۔ ارغمانی کا اشارہ اسرائیلی وزیر اعظم کے گذشتہ مہینوں کے دوران میں دیے گئے اس بیان کی جانب تھا جس میں وہ یہ کہتے رہے کہ حماس کے وجود کے خاتمے سے قبل وہ قیدیوں کے حوالے سے کسی بھی معاہدے کو مسترد کرتے ہیں۔
ارغمانی نے نیتن یاہو کے سامنے زور دے کر کہا کہ آپ کے اس بیان نے "میرا حوصلہ توڑ دیا اور میں اپنے مستقبل کے حوالے سے خوف کا شکار ہو گئی"۔
واضح رہے کہ نوعا ارغمانی اور اس کا باپ یعقوب اسرائیلی وزیر اعظم کے واشنگٹن کے دورے میں نیتن یاہو کے سفر میں شریک رہے۔
حماس تنظیم نے گذشتہ سال سات اکتوبر کو اپنے حملے میں تقریبا 240 افراد کو قیدی بنا لیا تھا۔ نومبر 2023 میں عارضی انسانی جنگ بندی کے دوران میں ہونے والے قیدیوں کے تبادلے کی ڈیل میں 105 اسرئیلی اور دیگر شہریتوں کے حامل افراد کو رہا کر دیا گیا تھا۔ بقیہ افراد نئی جنگ بندی اور اپنی رہائی کے منتظر ہیں۔
-
واشنگٹن: قیدیوں کے اہل خانہ سے ملاقات میں اسرائیلی وزیر اعظم نے کیا کہا؟
اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو امریکا کے سرکاری دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے۔ ...
بين الاقوامى -
غزہ جنگ کے خلاف امریکی کانگریس کی عمارت میں احتجاج کرنے والے یہودی کارکنان گرفتار
جیوش وائس فار پیس نامی کارکن گروپ کے زیرِ اہتمام مظاہرہ، 250 گرفتار
بين الاقوامى -
فلسطینیوں کو مکمل برہنہ کرنا ، اسرائیلی کارروائیاں جنگی جرم تک پہنچ گئیں
انسانی حقوق کی تنظیم "ہیومن رائٹس واچ" نے اسرائیلی فوج پر زیر حراست فلسطینیوں کے ...
مشرق وسطی