اسرائیل جنگ کے پھیلاؤ کے لیے تیار ہے مگر پھیلانا نہیں چاہتا : یوو گیلنٹ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اسرائیلی وزیردفاع یوو گیلنٹ نے کہا ہے کہ اسرائیل جنگ کے پھیلاؤ سمیت ہر چیز کے لیے تیار ہیں اور ہر طرح کے منظر نامے سے نمٹ سکتے ہیں مگر اس کے باوجود جنگی پھیلاؤ نہیں چاہتے ہیں۔

یوو گیلنٹ نے بدھ کے روز گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کی تعریف کی کہ اس نے پچھلی رات خوب کارروائی کی۔ جس کے نتیجے میں بیروت میں حزب اللہ کا کمانڈر مارا گیا ہے۔

انہوں نے اس امر کا اظہار اپنے دورے کے موقع پر کیا۔ ان کا کہنا تھا ' ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ ہفتے کے دن کیے گئے حملے کی ذمہ دار ہے۔ اس میزائل حملے میں 12 بچے اور نوجوان ہلاک ہوئے تھے۔ '

یوو گیلنٹ نے اپنی فوج کے تازہ حملوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ۔ بیروت میں رات کے وقت ہماری فوج نے بڑا ٹھیک نشانہ لے کر حملہ کیا ہے ، یہ قابل تعریف کارروائی ہے۔ وزیر دفاع کا یہ بیان ان کے دفتر نے جاری کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ' ہم ہر طرح کے امکان کے لیے تیار ہیں ہم جانتے ہیں کہ ہمیں اپنی ضرورت کے مطابق لازماً تیار رہنا ہے ، اس لیے ہم ہر سطح پر اپنا کام کرتے ہیں ، مگر اس کے باوجود ہم جنگ کا پھیلاؤ نہیں چاہتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں