امارات : فضائی کمپنی 'ایمریٹس' کی بیروت جانے والے مسافروں سے دو دن کی معذرت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی 'ایمریٹس ایئرلائن' یکم اور دو اگست کو دبئی سے لبنان جانے والے مسافروں کو لبنان کی مخصوص صورتحال کی وجہ سے سفر کی سہولت فراہم نہیں کر سکے گی۔

'ایمریٹس' نے اپنے کسٹمرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے مقامی ٹکٹ ایجنٹ یا 'ایمریٹس' کے مقامی افسر کے ساتھ رابطہ کر کے ان دو دنوں کے متبادل دن کے لیے بکنگ کرا لیں۔

خیال رہے کئی فضائی کمپنیوں نے بیروت کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں۔ ان پروازوں کی معطلی کا آغاز یورپی ممالک کی فضائی کمپنیوں کے اعلانات سے ہوا اور بعد ازاں اس میں باقی کمپنیاں بھی شامل ہو گئیں۔

ان سب سے پہلے امریکی سفارتخانے نے امریکی شہریوں کو بیروت میں آمد و رفت کے حوالے سے 'ایڈوائزی' جاری کی تھی۔ منگل کے روز بیروت اور لبنان کے حوالے سے صورتحال اس وقت مزید تشویشناک ہو گئی جب اسرائیلی فوج نے بیروت کے مضافات میں حملہ کر کے حزب اللہ کے کمانڈر فواد شکور کو ہلاک کر دیا۔ تاہم حزب اللہ نے ابھی اس موت کی تصدیق نہیں کی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی 'ایمریٹس ایئرلائینز' سے پہلے جن فضائی کمپہنیوں نے اپنی پروازیں بیروت کے لیے معطل یا منسوخ کی ہیں ان میں 'ایئر فرانس' ، 'لفتھانزا' ، 'یورو ونگز' زیادہ قابل ذکر ہیں۔

تاہم منگل کے روز تک بیروت ایئرپورٹ پر لبنانی شہریوں کی خوب چہل پہل نظر آئی۔ ان لبنانی شہریوں کا کہنا تھا کہ وہ خوفزدہ نہیں ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں