اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان تصادم کے پھیلاؤ کے خطرے کے باوجود لبنانیوں کی بیروت ایئرپورٹ پر آمد و رفت اسی طرح جاری ہے اگرچہ کچھ فضائی کمپنیوں نے بیروت کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔
خواتین اور مرد دونوں طرح کے لبنانی جو چھٹیاں منانے وطن واپس آرہے ہیں یا لبنان میں چھٹیاں منا رہے ہیں وہ اس بات سے بےنیاز لگتے ہیںکہ اسرائیل کی طرف سے کسی بھی وقت بمباری یا حملہ ہو سکتا ہے اور ایک مشکل صورتحال بن سکتی ہے۔
ایسے ہی ایک لبنانی ھادی شرقاوی اٹلی میں پڑھنے گئے ہوئے ہیں اور وہ دو دن کی فلائٹ کینسلیشن کے باوجود واپس لبنان آئے ہیں اور ایک سے ڈیڑھ مہینہ چھٹیاں اپنے خاندان کے ساتھ گزارنے کے باوجود واپس لبنان جانا چاہتے ہیں۔ اس کا گاؤں جنوبی لبنان میں واقع ہے جہاں آئے روز اسرائیل حملہ کرتا ہے۔
ھادی شرقی نے کہا '10 ماہ سے یہ سب کچھ چل رہا ہے لیکن میں اس طرح کی باتوں کا اثر لینے والا نہیں ہوں۔ اس کے باوجود کہ خطرات موجود ہیں ہم اپنے گھر آتے جاتے رہیں گے کہ ہم اپنے گھر کو نہیں چھوڑ سکتے۔
یہی جذبہ 71 سالہ محمد مخالد کا ہے۔ وہ اپنی بیٹی کو لینے ایئرپورٹ آئے تھے ۔ انہوں نےشرقاوی سے اتفاق کرتے ہوئے کہا 'ہم صورتحال سے پریشان نہیں ہیں۔ ہم یہ ہر روز دیکھتے ہیں، ہم اس کے عادی ہیں۔'
واضح رہے ہفتہ کے روز جب اسرائیل کے زیر قبضہ علاقے میں 12 بچے ہلاک ہو گئے تب سے اسرائیلی دھمکیوں نے ایک طوفان بپا کر رکھا ہے۔ مگر بیروت ایئرپورٹ کے حکام نے رپورٹ کیا ہے کہ پچھلے سال ماہ جون میں بیروت ایئرپورٹ پر اترنے والوں کی تعداد 406396 تھی جبکہ اس سال یہ تعداد 427854 تھی۔
رپورٹس کے مطابق 10 ماہ سے جاری سرحدی جھڑپوں نے لوگوں کے مورال کو کمزور نہیں کیا۔
قطر میں ملازمت کرنے والی لبنانی خاتون جو کچھ ہفتوں سے لبنان میں موجود تھی تاکہ اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزار سکیں۔ انہوں نے ایئرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا 'مجھے کوئی خوف نہیں ہے۔ مجھے وہی سیٹ ملی ہے جس کی بکنگ کرائی تھی اور مجھے واپس قطر جانے کے لیے تاریخ میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کرنا پڑی ہے۔ '
مجدل شمس میں 12 بچوں کی ہلاکت کے واقعہ کے بعد جہاں اسرائیل نے سخت جواب دینے اور مکمل جنگ شروع کرنے کی دھمکیاں دی ہیں اور اس کی سپورٹ کے لیے امریکہ نے اس کے حق دفاع کی تائید کرتے ہوئے اپنی فوج کو بھی علاقے میں تیار کھڑا کر دیا ہے ، اس کے باوجود لبنانی بےخوف ہیں اور سفارتی کوششیں کرنے والے ملک کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
-
اسرائیلی حملے کا خطرہ، مزید کئی فضائی کمپنیوں کی لبنان کے لیے پروازیں منسوخ
اسرائیلی دھمکیوں کے بعد امریکہ اسرائیل کے درمیان تازہ مشاورتی رابطوں کے بعد مزید ...
مشرق وسطی -
اسرائیل اور لبنان میں گولہ باری کا تبادلہ، حزب اللہ کے میزائل سے ایک اسرائیلی ہلاک
حزب اللہ کے مطابق اسرائیلی بمباری سے اس کے ایک کارکن کی موت ہوئی
مشرق وسطی -
خامنہ ای کے مشیرکی لبنان پراسرائیلی حملے کے سنگین نتائج کی دھمکی
ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیراور ایران میں اسٹریٹجک کونسل برائے ...
مشرق وسطی