سنہ2034 کے ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے سعودی عرب کی امیدواری کے تناظر میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے زور دے کر کہا ہے کہ مملکت سعودی عرب اپنے عوام کے عزم اور جوش و جذبے کے ساتھ کھیلوں کے نمایاں ترین عالمی مقامات میں سے ایک کے طور پر اپنا مقام بنانے میں کامیاب ہوا ہے۔ .
انہوں نے کہاکہ ہمیں یقین ہے کہ مملکت عالمی برادری کی کوششوں اور تعاون کے ساتھ جو صلاحیتیں اور استعداد پیدا کرے گی وہ ہمارے مشترکہ اہداف کے حصول اور فٹ بال کے کھیل کے لیے ایک روشن اور درخشاں مستقبل کی تخلیق کرے گی۔
انہوں نے مزید کہاکہ سعودی عرب کھیل کی اہمیت، ہر انسان پر اس کے مثبت اثرات اور لوگوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے، مختلف ثقافتوں کے درمیان رابطوں کے فروغ اور دُنیا کے مختلف حصوں میں معاشروں کے درمیان پل بنانے میں اس کے موثر کردار پر یقین رکھتا ہے۔
شاہ سلمان نے کہا کہ سعودی وژن 2030 کے ذریعےکھیلوں کے شعبے میں سرمایہ کاری کو بہت اہمیت دی گئی ہے۔ مملکت 2034 فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے اپنی امیدواری جمع کرانے پر خوش ہے،اور کھیلوں کے اس اہم ایونٹ کی میزبانی کے لیے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب اپنے عوام کے عزم اور جوش و جذبے کے ساتھ کھیلوں کے ممتاز ترین عالمی منازل میں سے ایک کے طور پر اپنا مقام قائم کرنے میں کامیاب ہوا رہا ہے۔
خیال رہےکہ حال ہی میں سعودی عرب نے پیرس اولمپکس کے دوران بین الاقوامی فٹ بال فیڈریشن کو فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی کی باضابطہ درخواست کے ساتھ اس کی تفصیلی رپورٹ جمع کرائی ہے۔