شاہ عبداللہ دوم اور ملکہ رانیہ ننھی شہزادی ’ایمان‘ کے ہمراہ

ملکہ رانیا نے اپنی پوتی کو گود میں اٹھائے تصویرسوشل میڈیا پر پوسٹ کردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ملکہ رانیہ عبداللہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم کے ہمراہ ایک نئی تصویر پوسٹ کی، جس میں ان کی پوتی شہزادی ایمان بنت الحسین کو گود میں اٹھا رکھا ہے۔

ملکہ رانیا نے تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا"مع الكتكوتة - So much cuteness in my arms "."

اردن کے شاہی دربارنے 3 اگست ہفتے کو علی الصبح اعلان کیا کہ شہزادی رجوا الحسین اور ولی عہد حسین بن عبداللہ کے ہاں ننھی شہزادی نےجنم لیا ہے جس کا نام "ایمان" رکھا گیا ہے۔

اردن کے ولی عہد اور شہزادی رجوا نے اس موقع پر مبارکباد دینے اور تحائف بھیجنے کے خواہش مند احباب سے یتیموں کی مدد کے لیے "الامان فنڈ " میں عطیا جمع کرنے کی اپیل کی۔ یہ تنظیم یتیم بچوں کی کفالت کرتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں