ابوظہبی میں نجی شعبے میں خواتین کے لیے زچگی کی 90 دن کی بامعاوضہ چھٹی کی اجازت

سہولت کا اطلاق یکم ستمبر سے ہو گا، مقصد نوزائیدہ بچوں کو بہترین پرورش فراہم کرنا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

منگل کے روز ابوظہبی نے نجی شعبے میں کام کرنے والی اماراتی خواتین کے لیے زچگی کی چھٹیوں میں توسیع کی تفصیلات کا اعلان کیا جو سماجی اور خاندانی یگانگت کو فروغ دینے اور نوزائیدہ بچوں کی پرورش کے لیے بہترین ماحول پیدا کرنے کے اماراتی اقدام کا ایک حصہ ہے۔

ابوظہبی سوشل سپورٹ اتھارٹی (ایس ایس اے) نے ایک بیان میں کہا، اس اقدام کے ایک حصے کے طور پر زچگی کی بامعاوضہ رخصت کی مدت 90 دن تک بڑھا دی گئی ہے اور اس کا اطلاق یکم ستمبر 2024 سے بچوں کو پیدائش دینے والی تمام خواتین پر ہوگا۔

حکام نے بتایا کہ نئے فوائد نجی شعبے میں کام کرنے والی اماراتی خواتین کے لیے دستیاب ہوں گے جن کے پاس ابوظہبی میں جاری کردہ فیملی بک ہو اور انھوں نے اپنے آجر سے عدم اعتراض کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا ہوا ہو۔

فوائد کی اہلیت حاصل کرنے کے لیے خواتین کو زچگی کے پہلے 30 دنوں کے اندر سروس کے لیے درخواست دے دینی چاہیے۔ انہیں تنخواہ کا ایک درست سرٹیفکیٹ اور بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات بشمول آئی بی اے این (بین الاقوامی بینک اکاؤنٹ نمبر) بھی فراہم کرنا ہوں گے۔

ایس ایس اے نے کہا کہ سروس کے بارے میں مزید تفصیلات اور درخواستیں قبول کرنے کے لیے آغاز کی تاریخ ستمبر میں فراہم کی جائے گی۔

یہ اقدام ابوظہبی میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ محکمے کے حالیہ شروع کردہ اماراتی فیملی گروتھ سپورٹ پروگرام کے حصے کے طور پر نافذ کیا جا رہا ہے۔

ایس ایس اے کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بشریٰ الملا نے کہا، "یہ کوشش سماجی اور خاندانی یگانگت کو فروغ دیتی اور اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ شیر خوار بچوں کو وہ نگہداشت اور سہارا ملے جو ان کے خاندانوں اور برادریوں میں صحت مند نشوونما کے لیے درکار ہے۔"

انہوں نے مزید کہا: "یہ اقدام اماراتیوں کو نجی شعبے میں شمولیت کی ترغیب دینے کے لیے حکومت کی ہدایات کے مطابق ہے اور اماراتی خاندانوں کے استحکام کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ ان کی سماجی شراکت میں اضافہ کرنے کے لیے ایس ایس اے کی حکمتِ عملی کے نظریئے سے ہم آہنگ ہے۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں