غزہ : اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے اقوام متحدہ کی گاڑی تباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ منگل کے روز اسرائیلی فوج نے اقوام متحدہ کی امدادی گاڑی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے۔ ترجمان اقوام متحدہ سٹیفن ڈوجارک نے کہا 'اقوام متحدہ کی نشان زد گاڑی پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی ہے۔ یہ اس کے باوجود کیا گیا کہ اسرائیلی فوج گاڑی کی نقل و حرکت سے بخوبی آگاہ تھی۔'

ڈوجارک نے کہا 'اسرائیلی فوج نے دس گولیاں فائر کیں۔ یہ فائرنگ گاڑی کی کھڑکیوں پر براہ راست کی گئی۔ تاہم گاڑی میں موجود کارکنوں کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔'

ترجمان اقوام متحدہ نے رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا 'اسرائیلی فوج کی طرف سے اقوام متحدہ کی گاڑی پر فائرنگ کا یہ واقعہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ 'کوآرڈینیشن' کا نظام کام نہیں کر رہا ہے۔ اسی لیے ہم اسرائیلی فوج کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ اس طرح کے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔

خیال رہے ماہ مئی میں اقوام متحدہ کی گاڑی میں موجود بھارتی کارکن اس وقت ہلاک ہوگیا تھا جب اسرائیلی فوج کے ٹینک سے گاڑی ٹکرا گئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں