مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کا مقصد فلسطینیوں کوبے گھرکرنا ہے:تحریک فتح

حماس غرب اردن میں کشیدگی بڑھانے سے باز رہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

فلسطینی تحریک فتح نے غرب اردن کے علاقوں میں اسرائیلی فوج کی تازہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر روکنے پر زور دیا ہے۔

تحریک فتح کی انقلابی کونسل کے رکن محمد الحوریانی نے زور دے کر کہا کہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کا مقصد فلسطینیوں کو بے گھر کرنا ہے۔

انہوں نے ہفتے کی شام ’العربیہ‘ کو دیے گئے بیان میں کہا کہ حماس مغربی کنارے میں کشیدگی میں اضافے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ حماس کے یہ بیانات غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے لیے اس کے مطالبات سے مطابقت نہیں رکھتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "حماس کی طرف سے مغربی کنارے میں کشیدگی میں اضافے کے مطالبات نے خبردار کیا ہے کہ صورت حال ایک المیے میں بدل جائے گی"۔

انہوں نے کہا کہ "ہم حماس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مغربی کنارے میں کشیدگی نہ بڑھائے"۔

الحوریانی نے نشاندہی کی کہ "غزہ کے انتظام کے لیے ایک سویلین افسر کی اسرائیل کی تقرری کا مقصد جنگ کو جاری رکھنا ہے اور یہ پٹی پر مستقل قبضے کا باعث بنے گا"۔

جنین میں جھڑپیں

قابل ذکر ہے کہ مغربی کنارے میں بدھ سے شروع ہونے والے بڑے پیمانے پر اسرائیلی آپریشن میں تین دنوں کے اندر 20 فلسطینی مارے گئے، جن میں حماس کے تین ارکان بھی شامل ہیں جو جمعہ کو ایک فضائی حملے میں مارے گئے تھے۔

حالیہ عرصے میں شمالی مغربی کنارے کے کئی علاقوں میں جہاں اسرائیلی افواج کی مداخلت میں اضافہ ہوا وہاں حالات زیادہ کشیدہ ہیں جب کہ جنین کے مغرب میں خون ریز جھڑپیں ہوئی ہیں۔

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے ہفتے کے روز ایک بیان میں اعلان کیا کہ وہ شہر کے مغرب میں اسرائیلی فورسز کے ساتھ پرتشدد جھڑپوں میں مصروف ہے۔ اس دوران اسرائیلی فوج نے زمینی اور فضائی حملے جاری رکھے۔

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی کہ اس کی افواج نے مغربی کنارے میں دو الگ الگ واقعات میں دو افراد کو ہلاک کر دیا۔ ان میں سے ایک نے اسرائیلی بستی میں گھسنےکی کوشش کی تھی جب کہ دوسرے نے فوجی گاڑی پر بم حملہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں نے کارمی بستی کے داخلی دروازے پر ایک سیکورٹی گارڈ پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کی۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ جائے وقوعہ پر پہنچنے والے فوجیوں نے فلسطینیوں پر فائرنگ کرکے ایک فلسطینی کو قتل کردیا۔ جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

ایک اور واقعے میں فوج نے اطلاع دی کہ ایک کار میں آگ لگ گئی اور ایک گیس اسٹیشن پر دھماکہ ہوا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں