شاہ سلمان ریلیف کی طرف سے لیبیا کے طوفان زدہ علاقے میں 2916 فوڈ باسکٹس کی تقسیم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے سب سے بڑے انسانی بنیادوں پرامداد کرنے والے ادارے 'شاہ سلمان ریلیف' نے مختلف علاقوں میں مستحق خاندانوں کی دیکھ بھال اور ضروریات کی فراہمی کے لیے خدمات انجام دی ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان ریلیف کی طرف سے لیبیا کے شہر ڈرنا میں مستحق افراد میں 2916 food baskets تقسیم کی گئیں ۔کھانے کے ڈبے 14580 افراد کے لیے فراہم کیے گئے۔ تاکہ لیبیا کے اس شہر میں سمندری طوفان سے متاثرہ خاندانوں کو ہنگامی بنیادوں پر امداد دی جا سکے۔

شاہ سلمان ریلیف فنڈ نے لیبیا میں 2916 کھانے کے پیکٹ تقسیم کیے۔ جبکہ 600 کی تعداد میں شیلٹر بیگز تقسیم کیے ہیں۔ اس امدادی پیکج سے سیلاب سے متاثرہ 3479 خاندانوں کو امداد دی گئی۔

ترکیہ کے صوبے غزنتپ اور ہاتے میں بھی شاہ سلمان ریلیف فنڈ نے 24 سے 31 اگست تک بچوں اور بڑوں کے لیے آرتھو پیڈک سرجری کے طبی پروگرام کا انعقاد کیا۔

شاہ سلمان ریلیف فنڈ کے ان پروگراموں میں 28 رضاکار شامل تھے۔ جو شام اور ترکیہ میں زلزلے سے متاثرہ افراد کی مدد کے پروگراموں میں شریک تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں