جنوبی لبنان سے 55 میزائل فائر، بالائی الجلیل میں آتشزدگی، 3 اسرائیلی فوجی زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

لبنان کی سرحد پر ایک اور دن اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان تصادم کا مشاہدہ کیا گیا۔ ہفتہ کو ایرانی حمایت یافتہ لبنانی جماعت نے صفد میں اسرائیلی فوج کے شمالی علاقے کی کمان کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہوئے شمالی اسرائیل کے علاقے بالائی الجلیل کو نشانہ بنایا ہے۔

تقریباً بیس میزائلوں نے صفد، اس کے گردونواح اور جھیل تبریاس کے جنوب کو بھی نشانہ بنایا جس سے علاقے میں کچھ آگ بھڑک اٹھی۔

چار اسرائیلی فوجی زخمی

العربیہ کے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ حزب اللہ نے گزشتہ دنوں شمال میں اسرائیلی فوج کے لیے فوجی بیرکوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی اور کل وہ صفد میں ان میں سے ایک پر حملہ کرنے میں کامیاب ہو گئی تھی جس میں پہلی مرتبہ چار فوجی زخمی ہوئے تھے۔ اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان سے 55 میزائل داغے جانے کی نگرانی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ میزائلوں کو روک دیا گیا جبکہ دیگر غیر آباد علاقوں میں گرے۔ فوج کے ترجمان اویچائی ادرائی نے پلیٹ فارم ’’ ایکس‘‘ پر ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی طیاروں نے میزائل پلیٹ فارم پر حملہ کیا ہے۔ اس جگہ سے الجلیل کی طرف گولے داغے گئے اور راکٹ فائر کیے گئے تھے۔ ادرائی کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے لبنان کے کفر رومن علاقے میں حزب اللہ کی ایک "فوجی عمارت" پر بھی بمباری کی۔

گزشتہ اکتوبر کی آٹھویں تاریخ سے لبنان-اسرائیل کی سرحد پر دونوں فریقوں کے درمیان تقریباً روزانہ جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔ اس کی وجہ سے ایک لاکھ 13 ہزار سے زیادہ لبنانی شہری نقل مکانی کر چکے ہیں۔ ایجنسی فرانس پریس کے مطابق سرحد کے دونوں جانب تنازعات کے نتیجے میں لبنان میں کم از کم 610 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں حزب اللہ کے 394 ارکان اور 135 عام شہری شامل ہیں۔ حزب اللہ کے حملوں میں شام کے گولان میں جاں بحق 12 فوجیوں سمیت 24 فوجیوں اور کم از کم 26 شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں