سعودی زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی کے تین ملازمین رشوت ستانی کے الزام میں گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب میں انسداد بد عنوانی کی اتھارٹی ’نزاھہ‘ نے وزارت داخلہ کے تعاون سے رابغ میں کنگ عبداللہ پورٹ پر زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی کے تین ملازمین کو چھ مقیم غیر ملکیوں سے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

’نزاھہ‘ کے ایک بیان میں کہا کہ’رشوت میں لی گئی رقم 2.234 ملین ریال تھی‘۔

یہ رقم ممنوعہ پٹرولیم مصنوعات ( ڈیزل) کے 372 شپنگ کنٹینرز کی سمگلنگ، برآمد میں سہولت فراہم کرنے اور سمگلنگ کےلیے تجارتی اداروں کا نام استعمال کرنے کے عوض قسطوں میں وصول کی گئی۔

انسداد بد عنوانی کی اتھارٹی ’نزاھہ‘ نے کہا کہ تین ملازمین اور چھ مقیم غیرملکیوں کے خلاف قوانین اور ضوابط کے مطابق قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

تین ملازمین راشد محمد الشبرمی، محمد احمد الجیزانی، صالح حمود الحربی کو معطل کردیا گیا۔

جبکہ مقیم غیرملکیوں پاکستانی، یمنی اور شامی باشدے جس میں اسامہ محسن العولقی( یمنی)، عبدالعزیزعمرالقعیطی( یمنی)، حسین عمرالقعیطی( یمنی)، فواد صلاح الدین بیر( پاکستانی انویسٹر)، محمد غانم المنلا( شامی) اورسعید عوض بازبیدی ( یمنی) شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں