یمن کے لیے سعودی عرب کے ترقیاتی اور تعمیر نو کے پروگرام’اعماریمن‘ کے زیراہتمام عدن گورنری میں قابل تجدید توانائی کی مدد ے پانی کو صاف کرنے اور اسے محفوظ بنانے کے منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس منصوبے سے عدن کے اضلاع میں رہنے والے کم از کم آٹھ لاکھ افراد کو براہ راست فائدہ پہنچے گا جب کہ بالواسطہ طور پر عدن گورنری میں تقریباً 1.5 ملین افراد مستفید ہوں گے۔ یہ منصوبہ سعودی ڈویلپمنٹ اینڈ ری کنسٹرکشن آف یمن اور صلہ ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے۔
یہ منصوبہ قابل تجدید توانائی کے استعمال کے ذریعے پائیدار طریقے سے پمپ کیے جانے والے پینے کے پانی کی مقدار میں اضافہ کرے گا۔ فیلڈز میں پانی کے وسائل کو مؤثر طریقے سے منظم کرنے کی کارکردگی کو بہتر کرنے میں مدد دے گا، کارکنوں کو شمسی توانائی کو برقرار رکھنے اور استعمال کرنے کی مہارت فراہم کرے گا۔ صارفین کی بنیادی پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے عدن میں مقامی واٹر کارپوریشن کی صلاحیت کو بہتر بنانے میں مدد دے گا اور عدن گورنری میں آبادی کی بنیادی ضرویات کی خدمات فراہم کرنے کے لیے بنیادی اور اہم خدمات کے شعبوں کی حمایت کرتا ہے۔
یہ منصوبہ پیداواری پانی کے شعبوں کے بنیادی ڈھانچے کی کارکردگی کو بڑھاتا ہے اور کاربن کے اخراج کو کم کرنے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے علاوہ 8 بنیادی اور اہم شعبوں میں پائیدار ترقیاتی منصوبے اور اقدامات فراہم کرتا ہے۔ ان میں تعلیم، صحت، پانی، توانائی، نقل و حمل، زراعت اور ماہی گیری، یمنی حکومت کی کارکردگی کیترقی اور حمایت شامل ہیں۔
-
کے ایس ریلیف کی طرف سے یمن، لبنان اور سوڈان میں غذائی تحفظ کے منصوبے جاری
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان ریلیف نے اپنے غذائی تحفظ کے منصوبے کے ایک حصے کے طور ...
مشرق وسطی -
یمن سے میزائل حملہ، وسطی اسرائیل میں خطرے کے سائرن بج گئے: فوج
سائرن بجنے پر رہائشی پناہ گاہوں کی طرف بھاگ کھڑے ہوئے
بين الاقوامى -
وسطی اسرائیل پر میزائل حملہ: یمن کے حوثیوں نے ذمہ داری قبول کر لی ہے
میزائل غیر آباد علاقے میں گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
مشرق وسطی