عراق میں ایک لرزہ خیز واقعہ میں ایک 13 سالہ بچے نے اپنے پورے خاندان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
بصرہ ، عراق کو ہلا کر رکھ دینے والے اس بھیانک واقعہ کی اطلاع آج منگل کو پولیس کو موصول ہوئی۔
پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ ایک 13 سالہ بچے نے گذشتہ رات غلطی سے اپنے خاندان کو گولی مار دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں بچے کے والد اور بھائی کی فورا موت واقع ہوگئی ،اور اس کی بہن زخمی ہوئی۔
مجرم کی ماں ہسپتال پہنچنے پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔
تاہم ، ملزم نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف کیا کہ اس نے منصوبہ بنا کے اپنے خاندان کو قتل کیا۔
ملزم کے مطابق اس کاوالد اسے مار پیٹ کرتا تھا۔
پولیس نے جرم میں استعمال ہونے والی کلاشنکوف قبضے میں لے لی، جو اس کے والد کی تھی، اور جائے وقوعہ سے دو دستی بم بھی قبضے میں لیے گئے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سال کے آغاز سے عراق میں جرائم کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
سماجی ماہرین جرائم کی تعداد میں اضافے کو ملک کے سیاسی اور معاشی حالات سے مربوط کرتے ہیں۔
-
رونالڈو کی بیماری نے عراقیوں کو صدمہ میں ڈال دیا
بغداد میں العربیہ چینل کے نمائندے مخلد محمد نے انکشاف کیا ہے کہ پرتگالی سٹار ...
بين الاقوامى -
شمالی عراق کے حملے میں ایک شخص ہلاک، حملے کا الزام ترکیہ پر عائد کیا گیا
خود مختار کردستان خطے کی انسدادِ دہشت گردی سروس نے ترکیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے ...
بين الاقوامى -
حماس غزہ میں اسرائیل کے ساتھ "طویل معرکے" کے لیے تیار ہے: السنوار
حماس تنظیم کے سیاسی دفتر کے سربراہ یحیی السنوار نے باور کرایا ہے کہ ان کی تنظیم ...
مشرق وسطی