ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے پیر کے روز لبنان میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل اور ایرانی پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر کے قتل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اسرائیل کے کسی بھی "مجرمانہ اقدام" پرخاموش نہیں رہے گا۔
پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر عباس نیلفروشان جمعہ کو بیروت میں اسرائیلی حملے میں مارے گئے تھے، جس میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ بھی مارے گئے تھے۔
لبنان میں حزب اللہ گروپ اور یمنی حوثی تحریک پر اسرائیلی حملوں کی بڑھتی ہوئی رفتار نے خدشہ پیدا کر دیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں لڑائی کنٹرول سے باہر ہو جائے گی اور ایران اور امریکہ اس کی لپیٹ میں آ جائیں گے۔
کنعانی نے ہفتہ وار پریس کانفرنس میں کہا کہ "ہم مضبوطی اور پوری قوت سے جواب دیں گے۔ اس طریقے سے کام کریں گے جس سے (دشمن) پچھتائے گا"۔ کنعانی نے ایک ہفتہ وار پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران جنگ نہیں چاہتا، لیکن وہ اس سے خوفزدہ نہیں ہے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ ایران لبنانی حکام کے ساتھ معاملات کو قریب سے دیکھ رہا ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی نے زور دےجکر کہا کہ "حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ اور لبنان میں پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل عباس نیلفروشان کے قتل نے ایک ایسے واقعے کو جنم دیا اسلامی دنیا میں تاریخی تبدیلی تبدیلی پر منتج ہوگا‘‘۔
میجر جنرل سلامی نے صوبہ اصفہان میں بریگیڈیئر جنرل نیلفرشاں کے گھر سے جاری بیان میں کہا کہ حسن نصراللہ اور بریگیڈیئر جنرل نیلفروشان کا خون بہت قیمتی ہے اور ہم ان شہداء کے راستے پر گامزن ہیں‘‘۔