یکم اکتوبر کو اسرائیل پر درجنوں میزائل داغنے کی قیمت چکانے کی اسرائیلی دھمکیوں ایرانی پاسداران انقلاب نے جوابی دھمکی جاری کی ہے۔
پاسداران انقلاب کے ریئر ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے آج اتوار کو کہا کہ ان کے ملک کے پاس اسرائیل کو جواب دینے اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو پسپا کرنے کے لیے متعدد منظرنامے موجود ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ "اگر دشمن خطے میں آگ سے کھیلنا چاہتے ہیں تو ہم ان کے خلاف پوری طاقت سے کھڑے ہوں گے"۔
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کے ملک نے ممکنہ اسرائیلی ردعمل سے نمٹنے کے لیے مختلف مشقیں کی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل دوسروں کو یہ باور کرانے کی کوشش کر رہا ہے کہ تہران ان کے لیے اور ان کے مفادات کے لیے خطرہ ہے، لیکن انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگر اس کے قومی مفادات متاثر نہ ہوں تو ان کا ملک کسی بھی ملک پر حملہ نہیں کرے گا۔
اسرائیل کے ممکنہ اہداف
درایں اثناء اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نےایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ تل ابیب دشمنوں سے آہنی ہاتھ سے نمٹے گا۔ انہوں نے کہا کہ "ہر وہ شخص جو یہ سمجھتا ہے کہ اسرائیل پر حملہ کرنے کی کوشش اسے جواب دینے سے روک دے گی وہ غزہ اور بیروت کا حشر دیکھ لے۔
اگرچہ اسرائیل کے اندر ایرانی میزائل حملے کے ردعمل کے پیمانے اور اس میں شامل اہداف کے بارے میں بات چیت جاری ہے۔ بعض ذرائع نے کئی امکانات کی طرف اشارہ کیا ہے۔ذرائع نے ایسے مقامات کی طرف توجہ دلائی ہے جو ممکنہ طور پراسرائیلی حملے کا نشانہ بن سکتے ہیں۔
کئی اسرائیلی حکام کی جانب سے گذشتہ چند دنوں کے دوران یہ انکشاف کیا گیا تھا تمام امکانات زیرغور ہیں۔ ایران کی جوہری تنصیبات، تیل کے اسٹیشنز اور خامنہ ای کمپلیکس پر حملہ ہوسکتا ہے۔اگرچہ امریکہ نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایران پر حملے میں تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنانے سے گریز کرے۔
اسرائیلی ذرائع نے اس امکان کی طرف اشارہ کیا کہ ٹارگٹ بینک میں ایران کے اندر اہم اقتصادی نظام جیسے تیل اور گیس کی سہولیات شامل ہوسکتی ہیں۔
اتوار کو اسرائیلی چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق متوقع اسرائیلی حملے ایرانی صدارتی کمپلیکس اور سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے کمپاؤنڈ کے ساتھ ساتھ تہران میں پاسداران انقلاب کے ہیڈ کوارٹر کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
-
لبنان : ہسپتال ، ڈاکٹر اور طبی عملہ اسرائیلی نشانے پر ، 40 ارکان ہلاک
جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج نے ایک ہسپتال پر بمباری کر کے غیر ملکی ڈاکٹروں میں ...
مشرق وسطی -
خامنہ ای کمپلیکس سمیت ایران میں اسرائیل کے اور کون سے اہداف ہوسکتے ہیں؟
اگرچہ اسرائیل کے اندر ایرانی میزائل حملے کے ردعمل کے پیمانے اور اس میں شامل اہداف ...
مشرق وسطی -
بیروت کے جنوبی علاقے الضاحیہ میں اسرائیل نے اینٹ سے اینٹ بجا دی:تباہی کے ہولناک مناظر
لبنان میں کشیدگی کے آغاز کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں دارالحکومت بیروت کے جنوبی ...
مشرق وسطی