ایک بار پھر امریکہ نے غزہ جنگ بندی کے لیے مذاکرات کا امکان ظاہر کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ایک بار پھر امید ظاہر کی ہے کہ آنے والے دنوں میں اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ جنگ بندی مذاکرات کا سلسلہ شروع ہو جائے گا ۔ وہ قطر میں رپورٹرز سے گفتگو کر رہے تھے۔

بلنکن ان دنوں مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں۔ ان کا اسرائیل کی غزہ جنگ کے دوران اب تک اس خطے کا یہ گیارہواں دورہ ہے۔ وہ منگل کے روز اسرائیل پہنچے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے سعودی عرب کا بھی دورہ کیا ہے اور اب جمعرات کے روز قطر میں تھے۔

انہوں نے اپنے جاری دورے کے دوران زیر بحث آنے والے امور کے بارے میں کہا ہم نے اگلے مرحلے کے اقدامات کا جائزہ لیا ہے اور میں دیکھتا ہوں کہ ہم قریبی دنوں میں مذاکرات کی میز پر بیٹھیں گے۔

امریکی وزیر خارجہ نے قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی سے تفصیلی گفتگو کی اور غزہ میں اسرائیلی جنگ کے موضوعات کا جائزہ لیا۔ تاکہ آئندہ دنوں جنگ بندی کی راہ ہموار ہو سکے اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی جلد ممکن ہو سکے۔ ان کی کوشش ہے کہ وہ امریکی انتخابات کے تناظر میں اسرائیل کے لیے خطے کے ملکوں میں نرم گوشہ پیدا کرنے میں کامیابی حاصل کر لیں۔

وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے کہا امریکہ و اسرائیل کے نمائندے کسی بھی وقت قطر آجائیں گے تاکہ جنگ بندی کے لیے مذاکرات کے سلسلے میں کوئی پیش رفت ہو سکے۔

وزیراعظم قطر سے پوچھا گیا کہ یحییٰ سنوار کے قتل کے بعد کیا آپ کی حماس رہنماؤں سے بات چیت ہوئی ہے۔ تو انہوں نے کہا ہم ان سے رابطے میں ہیں۔ دوحہ میں ان کی سیاسی قیادت کے ساتھ ہمارے رابطے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا پچھلے دو دنوں میں بھی ہماری ان سے کئی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ میں اس بارے میں یہی کہوں گا کہ ابھی بہت سارے پہلوؤں میں واضح چیزیں نہیں ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں