سعودی عرب نے اسرائیل کی جانب سے علی الصباح ایران پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے ایرانی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ " ایران کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہیں۔"
بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ حملہ "ایرانی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین اور اقدار کی خلاف ورزی ہے۔"
مملکت نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور کشیدگی کم کرنے کے لیے کام کریں اور خطے میں طویل فوجی تصادم کے سنگین نتائج سے خبردار کر دیا۔
20 مقامات پر حملے
اس سے قبل اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے ایران کے اندر تقریباً 20 اہداف پر حملے کیے ہیں۔ اس حملےمیں 100 سے زیادہ طیاروں اور ڈرون شامل تھے جنہوں نےمیزائلوں کی تیاری کی تنصیبات، دفاعی نظام اور دیگر اہداف کو نشانہ بنایا۔
جبکہ ایرانی فضائی دفاع کا کہنا ہے کہ نقصان محدود تھا، جب کہ اس کے فضائی دفاع کے نظام نے اسرائیلی حملے کو ناکام بنانے میں کامیابی حاصل کی۔
-
گھنٹوں تک جاری رہنے کے بعد۔۔۔ تل ابیب: ایران پر حملہ مکمل ہو گیا
اسرائیلی فوج نے ایران میں مختلف فوجی اہداف پر فضائی حملوں کے آپریشن کی تکمیل کا ...
مشرق وسطی -
ایران نے اگلے نوٹس تک تمام پروازیں معطل کر دیں: ایوی ایشن اتھارٹی
ایوی ایشن اتھارٹی نے اعلان کیا کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے اعلان کے بعد ...
مشرق وسطی -
ایران اور حزب اللہ کو لبنان کی سلامتی کی راہ میں رکاوٹ نہیں ہونا چاہیے: امریکہ
امریکہ کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے لبنانی نگران وزیر اعظم نجیب میقاتی سے ملاقات ...
مشرق وسطی