دودن کی جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کی تجویز باضابطہ نہیں ملی: نیتن یاہو
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو دو دن کے لیے غزہ میں جنگ بندی کی کوئی تجویز نہیں ملی ہے۔ یہ بات نیتن یاہو کے دفتر نے پیرکے روز کہی ہے۔
بیان کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کو ایسی کوئی تجویز موصول نہیں ہوئی ہے۔ کہ دو دن کے لیے جنگ بندی کی جائے اور یرغمالی رہا کیے جائیں۔
نیتن یاہو نے اس سے پہلے اپنی سیاسی جماعت ' لیکوڈ پارٹی ' کو بتایا کہ وہ اس تجویز کے بارے میں باضابطہ طور پر کچھ نہیں جانتے۔ کیونکہ یہ تجویز نہیں ملی ہے کہ 48 گھنٹے کی جنگ بندی میں یرغمالی رہائی پائیں۔ اگر اس طرح کی کوئی تجویز سامنے آئی تو ہم اسے فوراً قبول کر لیں گے۔
واضح رہے یہ تجویز ایک روز قبل مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی طرف سے ایک نیوز کانفرنس میں سامنے آئی تھی۔