النصر کلب کے سادیو مانی شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے ساتھ رضاکار کی خدمات انجام دینے لگ گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سعودی عرب کے النصرکلب کے کھلاڑی اور سینیگال کی قومی ٹیم کے کپتان سادیو مانی نے کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے ریاض میں قائم ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ انہوں نے سینٹر کے جنرل سپروائزر ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ سے ملاقات کی۔ اس موقعے پر انہوں نے بتایا کہ وہ مرکز کے ساتھ رضاکارانہ طور پر کام کریں گے۔

خود مرکز کے وژن کے مطابق ادارے کا نقصد ان اعلیٰ اصولوں پرکام کرنا ہے جو انسانی ہمدردی کے اعلیٰ اہداف سے حاصل ہوتے ہیں، جس کی بنیاد ضرورت مندوں کو امداد فراہم کرنے اور دنیا میں کہیں بھی مصیبت زدہ افراد کو جدید اور تیز رفتار نقل و حمل کے طریقوں کے ساتھ مدد فراہم کرنا ہے۔ اقوام متحدہ کی تنظیموں، بین الاقوامی اور مقامی غیر منافع بخش تنظیموں کی مدد سے ضرورت مند ممالک کے مختلف طبقات کو مدد فراہم کی جاتی ہے۔

مرکز کی طرف سے فراہم کیے گئے پروجیکٹوں اور پروگراموں کو ان کے حقداروں اور ان کے حالات کے مطابق متنوع بنایا گیا ہے۔ اس امداد میں امدادی اور انسانی کاموں کے تمام شعبے شامل ہیں جن میں ریلیف سکیورٹی، کیمپ مینجمنٹ، شیلٹر، جلد صحت یابی، تحفظ، تعلیم، پانی اور ماحولیاتی صفائی، غذائیت، صحت، انسانی امداد، لاجسٹکس، ہنگامی مواصلات شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں