اسرائیلی فوج کا لبنان کے علاقے بعلبک سے انخلاء کا نیا حکم
لبنان سے داغے گئے کئی گولے بھی روکے: فوج
اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز مشرقی لبنان میں بعلبک کا علاقہ خالی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ وہ وہاں اور قریبی گاؤں دوریس میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملہ کرنے کے لیے تیار ہے۔
انخلاء کا تازہ ترین حکم اس وقت سامنے آیا جب فوج کی ہوم فرنٹ کمانڈ نے سرحد کے ساتھ وقفے وقفے سے سائرن بجائے کیونکہ اتوار کی صبح سے لبنان سے اسرائیلی علاقے میں داخل ہونے والے درجنوں گولوں کی نشاندہی کی گئی تھی۔
اسرائیلی فوج کے عربی زبان کے ترجمان افیخائی ادرعی نے بعلبک اور دوریس کے رہائشیوں کو مخاطب کرتے ہوئے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، "آپ اس وقت حزب اللہ سے وابستہ تنصیبات اور اثاثہ جات کے قریب موجود ہیں جنہیں اسرائیل کی دفاعی افواج مستقبل قریب میں نشانہ بنائیں گی۔"
فوج نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فضائیہ نے لبنان سے اسرائیل کی سرزمین پر داغے گئے کئی گولے روک لیے جبکہ بعض کھلے علاقوں میں گرے۔
جمعرات کو لبنان سے راکٹ فائر کے نتیجے میں شمالی اسرائیل کے قصبے میتولا میں سات افراد ہلاک ہو گئے جن میں چار تھائی کسان بھی شامل تھے۔
لبنان کی وزارتِ صحت کے اعداد و شمار پر مبنی اے ایف پی کی تعداد کے مطابق اسرائیل اور لبنان کی مسلح تحریک حزب اللہ کے مابین 23 ستمبر سے ایک مہلک جنگ جاری ہے جس میں لبنان میں 1,900 سے زیادہ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ لبنان میں 30 ستمبر کو زمینی کارروائی شروع کرنے کے بعد سے اب تک اس کے 38 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
-
جنوبی لبنان میں حزب اللہ یونٹ کے کمانڈر کو ہلاک کر دیا ہے: اسرائیلی فوج
حزب اللہ نے فوری تبصرہ یا تصدیق نہیں کی
مشرق وسطی -
سیٹلائٹ تصاویر: اسرائیل جنوبی لبنان میں بفر زون کے لیے راہ ہموار کرنے لگا
اگرچہ اسرائیل نے تصدیق کی ہے کہ وہ جنوبی لبنان، مشرق میں وادی البقاع اور بیروت کے ...
بين الاقوامى -
لبنان میں فضائی حملے میں بنگلہ دیشی ہلاک: حکومت
مسلسل بمباری کے سبب شہریوں کا انخلاء مشکل ہوتا جا رہا ہے: سینیئر بنگلہ دیشی ...
مشرق وسطی