ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ اسرائیل دو ریاستی حل کو منسوخ کرنے اور فلسطینیوں کی اپنے ملک میں واپسی کو روکنے کے لیے کام کر رہا ہے۔
ایردوآن نے ریاض میں عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے آغاز کے دوران خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ بنجمن نیتن یاہو کی حکومت کشیدگی میں اضافے پر کام کر رہی ہے اور امداد کی ترسیل کی اجازت نہیں دیتی۔
ترک صدر نے غزہ تک امداد پہنچانے کے لیے فوری حل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
اردگان نے اسرائیل پر مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی موجودگی کو تباہ کرنے کا الزام لگایا۔
عرب اسلامی سربراہی اجلاس پیر کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شروع ہوا۔ اس موقعے پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سمٹ سے افتتاحی خطاب کیا۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ یہ سربراہ اجلاس فلسطینیوں پر مسلسل اسرائیلی حملوں کی روشنی میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "مملکت غزہ میں اسرائیلی حملوں کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کرتی ہے اور فلسطینی اتھارٹی کے کردار کو کم کرنے کی مخالفت کرتی ہے‘‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ مملکت غزہ میں انسانی ہمدردی کے اداروں کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کو مسترد کرتی ہے۔
اس سے قبل عرب اور اسلامی ممالک کے سربراہان اور ان کے مندوبین سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ریاض پہنچے تھے۔
-
سعودی عرب: عرب اسلامی سربراہی اجلاس کی میزبانی کے ساتھ میڈیا نخلستان کا انعقاد
سعودی وزارت اطلاعات غیر معمولی عرب اور اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر 11 نومبر کو ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف کا دورہ تہران، اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات
سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض بن حامد الرویلی نے ایران کے ...
مشرق وسطی -
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامی سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے سعودی عرب آمد
پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف عرب-اسلامک سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے ...
پاكستان