سعودی عرب : سماعت سے محروم کارکنوں کے زیر انتظام ریسٹورنٹ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب کے شہر قطیف میں کھانوں سے متعلق ایک یادگار تجربہ کھانوں کے شوقین افراد کا منتظر ہے ۔ قطیف سعودی عرب اور اٹلی کی ثقافت سے بھرپور کھانوں کے مرکز کے طور پر مشہور ہے۔

قطیف میں ایک ایسا ریسٹورنٹ کھلا ہے جہاں ہاتھوں سے کی جانے والی حرکات اور عملے کے تاثرات سے کھانا کھانے والے لطف اندوز ہوں رہے ہیں۔

ارینا پیزیریا نامی ریسٹورنٹ سماعت سے محروم کارکنوں کے زیر انتظام چلایا جاتا ہے۔ جہاں نہ صرف ذائقے دار کھانے ہیں بلکہ مضبوط اعصاب کے حامل انسان بھی موجود ہیں۔

حسین الشبرکا اور ارینا گبولیان امریکہ سے بزنس مینیجمینٹ میں ماسٹر کرنے کے بعد اپنے آبائی شہر میں آگئے تاکہ فنون لطیفہ اور اپنے شوق کو آگے بڑھا سکیں۔ دونوں نے رواں سال ماہ ستمبر میں سماعت سے محروم افراد کے زیر انتظام سعودی عرب کا پہلا ریسٹورنٹ کھولا ہے۔

حسین الشبرکا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا 'ہم نے ایک ایسی جگہ کا انتخاب کیا جہاں سماعت سے محروم افراد کام کر سکیں۔ اس بات کا خیال 'وژن تھری ڈائمنشن ٹریڈنگ ایسٹ' کے جنرل مینیجر کے طور پر کام کرتے ہوئے آیا تھا۔ وہاں میں ایسے افراد کے ساتھ بات چیت کرتا تھا اور میں نے ریسٹورنٹ کا نام اپنی اہلیہ کے نام پر رکھا ہے۔'

انہوں نے مزید کہا 'میں چاہتا تھا کہ ریستوران فن تعمیر اور فنون لطیفہ کا تخلیقی امتزاج ہو۔ یہ ایک پرکشش جگہ ہو جو آنکھوں کو مطمئین کرے اور ایک جدید و خوبصورت تعمیراتی انداز کے ساتھ ظاہری شکل میں بھی منفرد ہو۔'

حسین الشبرکا نے بتایا مہمانوں کے آنے پر کہا جاتا ہے 'خاموشی کا ایک ٹکڑا، ذائقہ کی دنیا۔' مہمان موبائل فون سے QR کوڈ سکین کر کے اپنے آرڈرز دیتے ہیں۔ تاکہ بیرے ان تک ان کے آرڈرز پہنچا سکیں۔

الشبرکا نے مزید کہا 'بہت سے صارفین ہم سے براہ راست بات چیت کرنے کے طریقے کے طور پر اشاروں کی زبان سیکھنا چاہتے ہیں، جس کا ہمیشہ خیرمقدم کیا جاتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ سماعت سے محروم شخص ہر وہ کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو ایک سننے والا شخص کر سکتا ہے لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ اسے خاص مواقع اور تربیت ملے۔'

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں