خبردار کرنے کے بعد بیروت کے مضافاتی علاقے پر اسرائیلی بمباری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

جنگ کو روکنے کے لیے بین الاقوامی اور امریکی کوششوں کے دوران بھی لبنان پر اسرائیل کے حملے جاری ہیں۔ منگل کو اسرائیلی فوج کی جانب سے ایک بار پھر بیروت کے جنوبی نواحی علاقوں کے مکینوں کو انخلا کی تنبیہ کی اور پھر چار حملے کردیے۔

العربیہ کے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی بمباری انتباہ کے ایک گھنٹے کی گئی۔ بمباری میں حارۃ الحریک، الغبیری اور الحدث کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔ الحدث کے علاقے پر حملہ جاری رہا۔ ممکنہ طور پر مشہور حارۃ الحریک کے محلے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

العربیہ کے نمائندے نے نشاندہی کی ہے کہ بیروت کا مضافاتی علاقہ رات کے وقت مکینوں سے خالی ہوتا ہے لیکن دن کے وقت اس میں ہجوم ہوتا ہے۔ بے گھر لوگ سامان لینے کے لیے واپس لوٹ رہے ہوتے ہیں۔ آج کے حملے کے بعد علاقے میں بڑے پیمانے پر نقل مکانی شروع ہوگئی۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرائی نے اپنے ’’ ایکس‘‘ اکاؤنٹ پر نقشے اور تصاویر بھی شائع کیں اور دعویٰ کیا کہ حملے حزب اللہ کی تنصیبات اور مفادات کے قریب کیے گئے ہیں۔ لبنان کی قومی خبر ایجنسی کے مطابق یہ پیشرفت اس وقت ہوئی ہے جب الناقورہ، جبل اللبونہ اور علما الشعب کے مضافات میں صبح کے وقت اسرائیلی بحری جنگی جہازوں کی طرف سے توپ خانے سے گولہ باری کی گئی۔

جنوبی سرحدی علاقے میں لڑائی اور دراندازی کے دیگر تمام محاذوں پر بھی اسرائیلی فوج نے بمباری کی ہے۔ دو ہفتوں میں پہلی مرتبہ سرحدی علاقے کی پٹی پر پھر بمباری کی گئی۔

العربیہ یا الحادث کے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی لبنان کے علاقے صیدا میں البرکہ محلے میں ڈرون کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں بعض افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حزب اللہ نے پیر کو اسرائیل کے خلاف 22 کارروائیوں کے نفاذ کا اعلان کیا۔ لبنانی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ 8 اکتوبر 2023 سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 3,200 سے زیادہ ہو گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں