سعودی عرب کی مشترکہ افواج کے کمانڈر لیفٹننٹ جنرل فہد السلمان نے یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہینس گرونڈبرگ سے ملاقات کی۔
منگل کے روز ہونے والی ملاقات میں برادر ملک یمن میں امن و استحکام کے لیے سعودی عرب کی کوششوں اور منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ مملکت کی جانب سے انسانی امداد اور یمن کی تعمیر و ترقی کے لیے کارروائیوں کی سپورٹ اور سہولت کاری پر بھی روشنی ڈالی گئی۔
دونوں شخصیات کے بیچ یمن کے بحران کے جامع حل تک پہنچنے کے سلسلے میں سعودی عرب کی سیاسی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔