شمالی عراق میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے تین عراقی فوجی ہلاک

کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی، علاقے میں داعش سرگرم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

پولیس اور ہسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ اتوار کو عراق کے شمال میں سڑک کنارے نصب ایک بم سے عراقی فوج کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں تین فوجی ہلاک ہو گئے۔

دارالحکومت بغداد کے شمال میں تقریباً 175 کلومیٹر (110 میل) کے فاصلے پر طوز خرماتو قصبے کے قریب ہونے والے اس حملے میں دو دیگر افراد شدید زخمی ہو گئے۔

حملے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی گروپ نے قبول نہیں کی لیکن عراق کے دو سکیورٹی اہلکاروں نے بتایا ہے کہ اس علاقے میں داعش کے دہشت گرد سرگرم ہیں۔

2017 میں شکست کے باوجود اس گروپ کی باقیات سرکاری افواج کے خلاف مار کر بھاگ جانے والے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں