سعودی عرب کی غزہ کے ابو عاصی سکول پراسرائیلی بمباری کی شدید مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے شمالی غزہ کے علاقے بیت لاھیا میں بے گھر افراد پر مشتمل سکول پر بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک پریس بیان میں کہا گیا ہےکہ فلسطینی پناہ گزینوں کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کے زیراہتمام چلنے والےسکول پر ابو عاصی پر بمباری اور شہری آبادی کے زیراستعمال تنصیبات کو نشانہ بنانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مملکت نے بین الاقوامی برادری کی خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے عالمی اداروں اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ قابض اسرائیل کو شہریوں، امدادی اور انسانی ہمدردی کے اداروں کو مسلسل نشانہ بنانے کےحوالے سے دو ٹوک موقف اختیار کرے اور اسرائیلی ریاست کی نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کی روک تھام کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز شمالی غزہ میں ابو عاصی سکول پر اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں 70 سے زیادہ فلسطینی شہید اور دسیوں زخمی ہوگئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں