باکو میں موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں سعودی بچے کی شرکت کی دھوم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

آذربائیجان کے شہر باکو میں منعقد ہونے والی COP29 موسمیاتی کانفرنس میں دس سالہ سعودی بچے فرید فلمبان نے دنیا کے سامنے خطاب کیا، جس میں اس نے ماحولیاتی مسائل اور موسمیاتی تبدیلیوں کے بارے میں اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔ اسے مقامی مقابلہ جیتنے کے بعد اس مشن کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ اس بچے کی تقریری مقابلوں میں کامیابی ہی نے سعودی عرب سے باہر اس کی باوقار عالمی ایونٹ میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنے کے قابل بنایا۔

یہ کانفرنس اقوام متحدہ کی 29ویں سالانہ موسمیاتی میٹنگ ہے، جہاں حکومتیں اس بات پر تبادلہ خیال کریں گی کہ موسمیاتی تبدیلیوں کو کیسے محدود کیا جائے اور مستقبل میں اس کے لیے تیاری کیسے کی جائے؟۔

سعودی بچے کے والد محمد فلمبان نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو COP29 عالمی کانفرنس میں اپنے بیٹے کی شرکت پر بے حد خوشی اور فخر کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ شرکت ایک خاص تاثر کی نمائندگی کرتی ہے جو ماحولیاتی مسائل میں سعودی نوجوانوں کی دلچسپی کو اجاگر کرتی ہے۔

فرید کے والد نے کہا کہ "بچپن سے ہی فرید کو ماحول اور فطرت میں دلچسپی تھی۔ یہ دلچسپی سکول سے شروع ہوئی جس نے اس کے اندر ماحولیاتی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا شوق پیدا کیا۔ ان سرگرمیوں میں درخت لگانا اور ارد گرد کے ماحول کو بہتر بنانے میں اپنا حصہ ڈالنا تھا۔ اسے ہمیشہ خوش دیکھا جب وہ اپنے دادا کے فارم کا دورہ کرتا تھا تو بہت خوش ہوتا تھا۔ اس کے لیے تحریک کا باعث تھی اور ایک شاندار تجربہ تھا جس نے فطرت کے ساتھ اس کا تعلق مضبوط کیا"۔

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات

انہوں نے مزید کہا کہ "وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ یہ جذبہ مزید گہرا اور زیادہ باشعور ہوتا گیا کیونکہ فرید نے ماحولیاتی تبدیلیوں جیسے کہ سیلاب کے اثرات کو بھانپنا شروع کیا۔ اس بارے میں سوچنا شروع کیا کہ کس طرح آسان حل تلاش کیا جائے۔ ان اثرات کو کم کرنے میں اپنا حصہ کیسے ڈالیں۔ ہم ایک خاندان کے طور پر ہمیشہ اس کے ساتھ تھے۔ اس کی حوصلہ افزائی اور حمایت جاری رکھی۔

انہوں نے کانفرنس میں فرید کے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ انہوں نے شروع میں کچھ تناؤ محسوس کیا، خاص طور پر سامعین اور کیمروں کی موجودگی سے، لیکن مسلسل حوصلہ افزائی کی بدولت وہ ان احساسات پر قابو پانے میں کامیاب ہو گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ "ہم اب بھی دیکھتے ہیں کہ یہ شرکت صرف آغاز ہے، اور ہم امید کرتے ہیں کہ فرید مملکت کے وژن کی حمایت میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے اس راہ پر گامزن رہے گا۔ دنیا بھر میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے مسائل میں حقیقی تعاون کا ذریعہ بنے گا‘‘۔

نواف العتیبی کے دبئی میں ہونے والی کانفرنس کے پچھلے ایڈیشن میں شرکت کے بعد فرید موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں شرکت کرنے والا دوسرا سعودی بچ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں