سعودی عرب اور برطانیہ کے اعلیٰ حکام نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
سعودی عرب کے اسسٹنٹ وزیر دفاع انجینیر طلال العتیبی نے برطانوی وزارت دفاع میں صنعت، تجارت اور اقتصادی سلامتی کے ڈائریکٹر جنرل ایورل جولف سے ملاقات کی۔ انہوں نے دونوں دوست ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے مواقع کا جائزہ لیا۔ سعودی وژن 2030 کے مطابق ٹیکنالوجی ، دفاعی تحقیق اور ترقی کی منتقلی اور مقامی بنانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔
گذشتہ چند دنوں میں سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور ان کے برطانوی ہم منصب جان ہیلی کے درمیان ملاقاتیں ہوئی ہیں جس میں سعودی برطانوی اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لینے اور اسے فوجی اور دفاعی شعبوں میں مضبوط اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔