ریاض میں انٹرنیشنل فرانزک سائنسز کانفرنس، ماہرین پیش رفت پر تبادلہ خیال کرینگے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

تیسری سعودی فرانزک سائنسز کانفرنس کی سرگرمیاں منگل کو ریاض میں شروع ہو رہی ہیں۔ اس کانفرنس کو علاقائی سطح پر فرانزک میڈیسن اور فرانزک سائنسز کے شعبوں میں سب سے نمایاں سائنسی ایونٹ سمجھا جاتا ہے۔ یہ کانفرنس ایک اعلیٰ طبقے کو اکٹھا کر رہی ہے۔ سعودی وزیر صحت فہد الجلاجیل کی سرپرستی میں 25 سے زائد ممالک کے مقامی اور بین الاقوامی ماہرین 26 سے لیکر 28 نومبر تک تبادلہ خیال کریں گے۔ کانفرنس میں اس شعبہ کے مستقبل پر بات کی جائے گی۔ فرانزک میڈیسن میں جدید ترین اختراعات اور چیلنجز پر تبادلہ خیال ہوگا۔ انصاف کے حصول کے لیے متعلقہ فریقوں کے درمیان تعاون کی اہمیت اجاگر کی جائے گی۔

کانفرنس میں ایک بھرپور سائنسی پروگرام شامل کیا گیا ہے۔ اس میں خصوصی ورکشاپس، سائنسی لیکچرز اور فرانزک میڈیسن اور فرانزک سائنس کے شعبے کے ممتاز ماہرین کی طرف سے پیش کیے جانے والے مباحثوں کا سیشن شامل کیا گیا ہے۔ جن موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے ان میں فرانزک تجزیہ، مصنوعی ذہانت میں جدید ٹیکنالوجی، فرانزک میڈیسن اور تحقیقاتی طریقہ کار شامل ہیں۔

نمایاں مقررین

کانفرنس میں بین الاقوامی سائنسی شخصیات شریک ہو رہی ہیں۔ ان میں دنیا کے سب سے ممتاز فرانزک سائنسدانوں میں سے ایک ڈاکٹر ہنری سی لی بھی شامل ہیں جو مجرمانہ تحقیقات میں اپنے وسیع تجربے پر ایک اہم سیشن پیش کریں گے۔ پروفیسر اینٹی سگانتلا بھی شرکت کریں گے جو فرانزک جینیات کے شعبے میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔

کانفرنس کے تین دنوں کے دوران 11 خصوصی ورکشاپس کے انعقاد کیا جائے گا۔ فرانزک اور فرانزک سائنسز کے مختلف پہلوؤں پر محیط 300 سے زائد سائنسی مقالے زیر بحث آئیں گے۔ کانفرنس میں 25 سے زائد ممالک اور 8 سے زائد سرکاری ادارے شریک ہوں گے۔ اس تقریب کا اہتمام وزارت صحت نے کیا ہے جس کی نمائندگی سینٹر فار الائیڈ ہیلتھ میڈیکل سروسز نے سعودی فرانزک سوسائٹی کے تعاون سے کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں