ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے سینئر مشیر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ تہران اسرائیل کو "جواب" دینے کی تیاری کر رہا ہے۔
ان کا یہ بیان ایرانی تسنیم نیوز ایجنسی کو انٹرویو کے دوران سامنے آیا۔
تہران نے 26 اکتوبر کو اسرائیل کی جانب سے ایرانی فوجی اہداف پر کیے گئے تین فضائی حملوں کا جواب دینے کا عزم ظاہر کیا ہے، جو ایران کی جانب سے اسرائیل پر تقریباً 200 بیلسٹک میزائلوں کے داغے جانے کے چند ہفتوں بعد سامنے آیا تھا۔
گذشتہ 12 اکتوبر کو اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ امریکہ نے ایرانی خطرات کے پیش نظر طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کو روکنے کے لیے THAAD سسٹم کو اسرائیل میں تعینات کر دیا ہے۔
تھاڈ سے پہلے اسرائیلی فضائی دفاع تین نظاموں پر انحصار کرتا ہے جن میں طویل فاصلے تک مار کرنے والےمیزائلوں کے لیے"ایرو"، درمیانے فاصلے کے میزائلوں کے لیے ڈیوڈ سلنگ اور مختصر فاصلے کے میزائلوں کے لیے آئرن ڈوم سسٹم ہے۔
یہ تینوں سسٹم گذشتہ اکتوبر کے اوائل میں اسرائیل پر 180 سے زیادہ میزائلوں کے ساتھ کیے گئے ایرانی حملے کو روکنے میں ناکام رہے تھے۔