اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر بیروت شہر میں حزب اللہ کے ہیڈ کوارٹرز پر شدید بمباری کی ہے۔ یہ بمباری اختتام ہفتہ کے موقع پر بیروت کے ڈاؤن ٹاؤن اور اس کے پڑوس کے علاقوں میں کی گئی ہے۔
لبنان کی وزارت صحت نے ہفتے کے روز کی گئی اس بمباری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کم از کم 29 لبنانی ہلاک اور 67 زخمی ہو گئے ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کو بتایا ہے کہ بمباری سے رہائشی عمارات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ عمارات بیروت شہر کے قلب میں تھیں۔ بمباری طلوع آفتاب سے پہلے کی گئی تھی۔
لبنان کے سینیئر سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے اسرائیلی بمباری سے حزب اللہ کے اعلیٰ عہدے داروں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ تاہم کسی حزب اللہ رہنما کے ہلاک ہونے یا نہ ہونے کے بارے کوئی مصدقہ اطلاع نہیں ہے۔
حزب اللہ کے ایک عہدے دار امین چھیری نے کہا ہے ک باستا میں کوئی ذمہ دار نشانہ پر نہیں تھا۔
-
لبنان : سرحدی علاقوں میں لڑائی، حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کے چھ ٹینک تباہ کر دیے
لبنانی ملیشیا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے اسرائیل کے چھ ٹینک تباہ کر دیے ...
مشرق وسطی -
اسرائیل لبنان میں جنگ بندی معاہدے کی طرف بڑھ رہا ہے: ایگزیاس
نشریاتی ادارے کان کی متضاد اطلاعات
بين الاقوامى -
اقوامِ متحدہ کے امن دستوں پر حملہ: لبنان کی جانب سے مذمت
حملے میں چار اطالوی فوجی معمولی زخمی
مشرق وسطی