ایک سال اور ڈیڑھ ماہ بعد اسرائیلی فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا ۔ یہ فوجی 7 اکتوبر 2023 کو ہونے والے حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے حملے میں زخمی ہوا تھا ۔
مرنے والا اسرائیلی فوجی یونا بذالیل اسرائیل کی فوج کے 0کمانڈو یونٹ سے متعلق تھا ۔ اس کی عمر 23 سال تھی۔ یونا بذالیل جنوبی اسرائیلی علاقے کی کمیونٹی کفر ازا کبوتز پر ہونے والے حملے میں زخمی ہوا تھا۔
اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک 1207 اسرائیلی ہلاک ہو گئے ہیں۔ جبکہ غزہ کی پٹی پر مرنے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 805 ہو گئی ہے۔
جبکہ غزہ میں اسی جنگ کے دوران اب تک 44235 فلسطینی اسرائیلی فوج نے قتل کیے ہیں۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس کے مطابق ان فلسطینیوں میں زیادہ تر تعداد فلسطینی بچوں اور عورتوں کی ہے۔
-
غزہ اور لبنان میں فائر بندی کے لیے عالمی برادری حرکت میں آئے : سعودی وزیر خارجہ
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فيصل بن فرحان نے باور کرایا ہے کہ علاقائی اور بین الاقوامی ...
مشرق وسطی -
غزہ جنگ میں فلسطینی اموات 44,235 ہو گئیں: وزارتِ صحت
مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج اور آبادکاروں کے ہاتھوں 777 فسلطینی ہلاک
مشرق وسطی -
پاکستان کا فلسطین کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ، غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ
فلسطینیوں سے یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
پاكستان