اسرائیلی کابینہ آج منگل کے روز لبنان کے ساتھ جنگ بندی کی منظوری دے گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

اسرائیلی کے ایک اعلی ذمہ دار نے پیر کے روز بتاہا ہے کہ اسرائیلی کابینہ آج منگل کے روز اپنے اجلاس میں لبنان کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے گی ۔ دوسری جانب لبنانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ نے بتا دیا ہے کہ جنگ بندی اگلے چند گھنٹوں میں نافذ العمل ہو جائے گی۔

اس سے پہلے اسرائیلی حکام کا کہنا تھا جنگ روکی جانا قریب تر ہے مگر حزب اللہ کے ساتھ کچھ ایشوز کا طے ہونا باقی ہے۔ اس کے مقابلے میں لبنانی حکام زیادہ مثبت تھے کہ جنگ جلد رک جائے گی۔ لبنانی حکام کی یہ پر امیدی اس کے باوجود تھی کہ اسرائیل نے پھر بیروت پر شدید بمباری کی ہے۔

ایک اعلی امریکی عہدے دار نے ' روئٹرز' کو بتایا ہے کہ جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ، منگل کا اجلاس اس کی منظوری دے گا۔

اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر ڈینی ڈینن نے کہا ' اسرائیل اس جنگ بندی میں یہ سہولت رکھے گا کہ لبنان کی جنوبی سرحد پر بمباری جب چاہے کر سکے۔ ' تاہم اسرائیلی وزیر اعظم نیتن ہاہو کے دفتر نے ان رپورٹس پر تبصرہ نہیں کیا ہے ۔

ان دنوں امریکہ کی طرف سے کوششیں کی جارہی ہیں کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی ممکن ہو جائے ۔ اس ستمبر میں اسرائیلی بمباری میں غیر معمولی شدت پیدا ہو گئی اور اس کے بعد لبنان پر اسرائیل نے زمینی جنگ بھی مسلط کر دی ہے ۔ اب تک اسرائیلی بمباری اور ٹینکوں سے کی گئی گولہ باری سے لگ بھگ ساڑھے تین ہزار لبنانی قتل کیے جاچکے ہیں۔

لبنانیوں کے مقابلے میں اس جنگ کے اب تک کے 13 ماہ کے دوران 82 اسرائجلی فوجی جبکہ 47 اسرائیلی شہری ہلاک ہوچکے ییں۔ مگر فرانس بھی جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔

لبنانی پارلیمنٹ کے ڈپٹی سپیکر الیاس بو ساب نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے ' روئٹرز' سے بات چیت کرتے ہویے کہا ہے ' امریکہ

کے تجویز کردہ منصوبے کے تحت 60 دنوں کے لیے جنگ بندی میں کوئی سنجیدہ رکاوٹ باقی نہیں رہی ہے۔

ڈپٹی سپیکر کے مطابق ساٹھ دنوں کی جنگ بندی کے دوران اسرائیل کی فوج لبنان سے واپس جائے گی اور اس مدت میں لبنانی فوج اپنے جنوبی بارڈر کو خود سنبھالے گی تاکہ کوئی گڑ بڑ نہ ہو ۔

دوسری طرف اسرائیل نے جنگ بندی کے لیے اس غیر معمولی پیش رفت کے باوجود لبنان دارالحکومت بیروت پر بد ترین بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

اس صورت حال میں ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ کا کہنا ہے جنگ بندی کا معاملہ اب اسرائیل کے ہاتھ میں ہے۔ اسرائیلی کابینہ کے اجلاس میں آج منگل کے روز اسی جنگ بندی کا فیصلہ ہونے جارہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں