حلب : شامی فوج اور تحریر الشام تنظیم کی لڑائی میں 97 افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

شام میں انسانی حقوق کی رصد گاہ نے جمعرات کے روز تصدیق کی ہے کہ حلب کے دیہی علاقے میں شامی فوج کی تحریر الشام تنظیم اور دیگر مسلح گروپوں کے ساتھ شدید لڑائی ہوئی۔ لڑائی میں جانبین کے تقریبا 100 ارکان مارے گئے۔

تحریر الشام تنظیم نے بدھ کے روز حلب کے دیہی علاقے میں کارروائی کا آغاز کیا تھا۔ اس کے نتیجے میں تنظیم کے 44 اور دیگر اتحادی گروپوں کے 16 افراد ہلاک ہو گئے۔

رصد گاہ نے واضح کیا کہ اس کارروائی کے دوران لڑائی میں شامی فوج کے 37 ارکان مارے گئے جن میں مختلف منصبوں کے 4 افسران شامل ہیں۔

رصد گاہ کے مطابق تحریر الشام تنظیم اور اس کے دیگر اتحادی گروپوں نے حلب کے مغرب میں دیہی علاقے میں اپنی پیش قدمی جاری رکھی ہوئی ہے۔ یہاں وہ کارروائی کے آغاز کے بعد 12 گھنٹے سے بھی کم وقت میں 21 دیہات کا کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ یہ کامیابی شامی فوج کے ساتھ شدید لڑائی اور جھڑپوں کے بعد سامنے آئی۔

یاد رہے کہ یہ مارچ 2020 میں روس اور ترکی کے شام میں فائر بندی پر متفق ہونے کے بعد اپنی نوعیت کی پہلی پیش قدمی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں