شام: سب کھاتہ داروں کے بچتی کھاتے اور سرمایہ بنکوں میں محفوظ ہے، مرکزی بنک کی یقین دہانی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

شام کے مرکزی بنک نے ملک بھر سے تعلق رکھنے والے کھاتہ داروں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کا بنکوں میں پڑا سرمایہ محفوظ ہے۔ اس لیے وہ بنکوں سےلین دین کے لیے رجوع کر سکتے ہیں۔ مرکزی بنک کی طرف سے کھاتہ داروں کو اطیمنان دلانے کے لیے یہ بات پیر کے روز کہی گئی ہے۔

مرکزی بنک کا یہ بیان ملک میں مسلح اپوزیشن کا بشارالاسد کی حکومت کا تختہ الٹ کر خود اقتدار پر قبضہ کرنے کے ایک غیر معمولی واقعے کے سلسلے میں سامنے آیا ہے۔ مرکزی بنک کی ہدایت کمرشل بنکوں کویہ ہدایت بھی کی جاچکی ہے کہ آج منگل کے روز سے اپنا معمول کا کام شروع کر دیں۔

مرکزی بنک کے بیان میں کہا گیا ہے' ہم یقین دلاتے ہیں کہ شہری ملک کے تمام بنکوں کے ساتھ اپنے لین دین کا سلسلہ بلا خوف جاری جاری رکھیں۔ شہریوں کے ان بنکوں میں بچتی کھاتے اور سرمایہ کسی بھی نقصان سے مکمل محفوظ ہے۔'

شام کے مرکزی بنک کا یہ بیان پیر کے روز فیس بک پر ایک پوسٹ کے ذریعے سامنے آیا ہے۔

واضح رہے بین الاقوامی خبر رساں ادارے ' اے ایف پی ' نے اتوار کے روز جنگجو مرکزی بنک کو لوٹنے والے والے موقع پرستوں سے بچانے کے لیے دوڑ رہے تھے۔ یہ ضرورت آئی وقت پیش آئی جب بشار کا تختہ الٹے جانے کے بعد لوٹ مار کے لیے بہت سے لوگ مرکزی بنک پر لوٹ مار کرنے والوں نے یلغار کر دی۔

اس صورت حال کو روکنے کے لیے جنگجوؤں نے مرکزی بنک پہنچ کر ہوائی فائرنگ کی تاکہ لوٹ مار کرنے والے عناصر کو بھگایا ہے۔ 'ھیتہ التحریر الشام' کے جنگجوؤں نے لوگوں کی جان و مال اور املاک کو بچانے کے لیے بچانے کے لیے فوری طور پر بنکوں سمیت اہم مراکز اور بلڈنگز کو دارالحکومت دمشق میں محاصرے میں لے لیا تھا ۔

القاعدہ کا پس منظر رکھنے والے ان جنگجوؤں کے بشارالاسد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد پورے سسٹم کو اسی طرح چلتا رہنے دینے کے لیے وزیر اعظم کو ذمہ داری سونپی ہے کہ وہ شام کے معمولات میں کوئی گڑ بڑ نہ ہونے دیں۔ جنگجوؤں نے بشار کی فوج ، پولیس اور جیلوں کے عملے کو بھی عام معافی دینے کا اعلان کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size