کویتی وزیر دفاع کا اپنے اطالوی ہم منصب سے علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

کویت کے نائب وزیراعظم، وزیر دفاع اور وزیر داخلہ الشیخ فہد یوسف سعود الصباح نے جمہوریہ اٹلی کے وزیر دفاع گائیڈو کروسیٹو سے دونوں دوست ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کے پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔

کویتی وزارت دفاع کی طرف سے جاری ایک پریس بیان میں کہا گیا کہ الشیخ فہد الیوسف نے ملک کے سرکاری دورے کے موقع پر دوست ملک اٹلی کے وزیر دفاع گیڈو کروسیٹو اور ان کے ساتھ آنے والے وفد سے ملاقات کی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعاون کے پہلوؤں میں ہونے والی پیشرفت، ترقی اور نمو کا جائزہ لینے کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی میدانوں میں اہم ترین پیش رفت اور موجودہ پیش رفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں