شام کی البعث اور تشرین یونیورسٹیوں کے نام بدل کر حمص اور اللاذقیہ رکھ دیے گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

شام کی خبر رساں ایجنسی ’سانا‘ کی رپورٹ کے مطابق شام کی نئی انتظامیہ نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ اس نے اللاذقیہ اور حمص دونوں گورنریوں میں تشرین اور البعث یونیورسٹیوں کے نام تبدیل کرکے ان شہروں کے ناموں سے موسوم کردیے ہیں۔

نگراں حکومت کے سربراہ محمد البشیر کی جانب سے جاری کردہ فیصلے کے مطابق اللاذقیہ گورنری میں تشرین یونیورسٹی کا نام بدل کر "اللاذقیہ یونیورسٹی" اور حمص گورنری میں البعث یونیورسٹی کا نام تبدیل کر کے اسے الحمص یونیورسٹی رکھ دیا ہے۔

تشرین اور بعث پارٹی کا نام 16 نومبر 1970ء کو بعث پارٹی کی بغاوت اور اس کے اقتدار پر قبضے کی طرف اشارہ کرتا ہے جسے پچھلی حکومت نے "اصلاحی تحریک" کا نام دیا تھا۔

گذشتہ ہفتے شام میں یونیورسٹیوں اور سکولوں نے بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد جشن کا اعلان کیا تھا۔

شام کی وزارت صحت نے نئی انتظامیہ کے تحت درجنوں ہسپتالوں اور طبی اداروں کے نام تبدیل کرنے کا اعلان کیا جن پر بشارالاسد کے نام سے قائم تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں