سعودی عرب کے ایک باوثوق ذریعے نے کہا ہے کہ مملکت برادر ملک عرب جمہوریہ شام میں دیر پا امن کے قیام کے لیے تعاون کرنے کےلیے پرعزم ہے۔
ذریعےکی طرف سےیہ بات ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہےجب کل جمعہ کوشام کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی دورہ ریاض کے موقعے پر کہا تھا کہ سعودی عرب شام کی نشاۃ ثانیہ میں حصہ لینے اور اس کے اتحاد اور علاقائی سالمیت کی حمایت کے لیے تیار ہے۔ سعودی ذریعے نے مملکت کی ترجیحات کا انکشاف کیا۔
ایک سعودی ذریعے نے کہا کہ ریاض شام میں امن کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ ذریعے کاکہنا ہے کہ مملکت وہاں استحکام کو بڑھانے کو اپنی اولین ترجیح قرار دیتا ہے۔
رائیٹرز کے مطابق انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ اس نازک مرحلے پر سعودی عرب کی توجہ شامی عوام کو بنیادی انسانی امداد فراہم کرنے پر ہے۔ ذرائع اس بات کی طرف توجہ دلائی سعودی عرب علاقائی شراکت داروں کے تعاون سے امداد کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے مواقع تلاش کر رہا ہے۔
-
سعودی عرب کا پانچواں امدادی طیارہ شام پہنچ گیا
ریاض شام میں امن کے قیام کے لیے پرعزم ہے: ذرائع
مشرق وسطی -
امریکہ نے سعودی عرب کو ٹارپیڈو کی ممکنہ فروخت کی منظوری دے دی: پینٹاگون
اس سے سعودی عرب کی آبدوز شکن جنگی صلاحیتوں میں بہتری آئے گی: امریکی محکمہ دفاع
بين الاقوامى -
سعودی عرب کا شام کے لیے زمینی امدادی پُل بھی شروع کرنے کا اعلان
شامی عوام کی مدد کے لیے سعودی عرب کے کنگ سلمان سنٹر کی جانب سے فضائی امدادی پُل کے ...
مشرق وسطی