سعودی وفد کا شام کے ہسپتالوں کا دورہ
کنگ سلمان سینٹر: نتائج حاصل ہونے تک شام میں امدادی پل جاری رہے گا۔
سعودی عرب کے شاہ سلمان ریلیف مرکز کے ایک وفد نے شام کے بعض ہسپتالوں کا دورہ کیا۔ سعودی وفد نے شامی وزارت دفاع کا دورہ کیا۔ان کے اس دورے کا مقصد شام کے حالات کے بارے میں جان کاری حاصل کرنا ہے۔
یہ وفد ایک ایسے وقت میں شام کے ہسپتالوں کے دورے پر تھا جب دوسری جانب سعودی عرب کی طرف سے چھٹا امدادی طیارہ امدادی سامان کے ساتھ دمشق پہنچا۔
درایں اثنا شاہ سلمان ریلیف مرکز نے العربیہ کو بتایا کہ شام کے لیے مملکت کا زمینی اور فضائی پل نتائج کے حصول تک جاری رہے گا۔
مملکت سعودی عرب شام میں انسانی ہمدردی کے کردار کو آگے بڑھانے کے لیے کام کررہی ہے۔ شام کے برادر عوام کی مدد کے لیے مملکت کا سرکاری فلاحی ادارہ شاہ سلمان ریلیف سنٹر ہمیشہ کی طرح شامی عوام کی مدد کے لیے پیش پیش ہے۔
-
سعودی عرب کا پانچواں امدادی طیارہ شام پہنچ گیا
ریاض شام میں امن کے قیام کے لیے پرعزم ہے: ذرائع
مشرق وسطی -
سعودی عرب شام میں دیر پا امن کے قیام کے لیےہرممکن تعاون کو تیار ہے:ذرائع
سعودی عرب کے ایک باوثوق ذریعے نے کہا ہے کہ مملکت برادر ملک عرب جمہوریہ شام میں دیر ...
مشرق وسطی -
شراکت داری کے فروغ کے لیے پاکستانی اور سعودی بحریہ 'امن 25' مشقیں میں حصہ لیں گی
سعودی عرب اور پاکستان علاقائی اور عالمی آبی گزرگاہوں یا سمندروں کے تحفظ کے عزم کے ...
پاكستان