اسرائیل کی شامی علاقے قنیطرہ میں توسیع، 60 کلومیٹر تک اثرو رسوخ بڑھانے کی تیاری

اسد کے خاتمے کے بعد سے اسرائیلی فوج نے سرحد کے ساتھ شام کے کئی مقامات پر قبضہ کر رکھا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

شامی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج قنیطرہ کے گاؤں المعلقہ میں داخل ہوگئی ہے۔ اسرائیلی فوج نے شام کے اندر سرحد سے ملٹری شیلڈ پوائنٹ کی طرف ایک سڑک بنائی۔ اسرائیلی اخبار ’’ یدیعوت احرونوت‘‘ کے مطابق اسرائیلی فوج شام کی سرزمین کے اندر 15 کلومیٹر کا کنٹرول زون اور تقریباً 60 کلومیٹر تک اثر و رسوخ کا انٹیلی جنس دائرہ قائم کرنا چاہتی ہے۔

اسرائیلی انجینئرنگ گاڑیوں نے مقبوضہ شامی گولان سے الدرعیہ اور اس کے آس پاس کے فوجی مقامات کی طرف سڑک بنانے کا کام کیا۔ العربیہ کے نمائندے کے مطابق کچھ دن قبل مقامی ذرائع نے جنوبی شام کے شمالی قنیطرہ دیہی علاقوں میں "التلول الحمر" کے مقام پر ایک نئی اسرائیلی دراندازی کی اطلاع دی تھی۔ اسرائیل نے بلڈوزر، ٹینکوں اور درجنوں فوجیوں کا استعمال کرتے ہوئے سویپنگ آپریشن کیا۔ گزشتہ ہفتے اسرائیلی فورسز نے قنیطرہ کے دیہی علاقوں میں البعث شہر پر بھی حملہ کیا تھا جس سے علاقے میں ان کی دراندازی کا رقبہ تقریباً 8 کلومیٹر تک پہنچ گیا تھا۔

ایجنسی فرانس پریس کے ذریعہ کے مطابق اسرائیل نے معائنہ کے بہانے سرکاری محکموں سے ملازمین کو بھی نکال دیا۔

بفر زون

واضح رہے 8 دسمبر کو سابق صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد اسرائیلی فوج نے اعلان کیا تھا کہ اس نے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کے ساتھ بفرزون میں پوزیشنیں سنبھال لی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں