شام: انٹیلی جنس ادارے نے داعش کی بم دھماکے کی کوشش ناکام بنا دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

شامی سیکیورٹی حکام نے ہفتہ کے روز داعش کی بم دھماکے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ داعش کی طرف سے یہ کوشش دارالحکومت دمشق کے مضافات میں شیعہ فرقے کی درگاہ کو بم سے اڑانے کے لیے کی گئی تھی۔

شام کی ثناء نیوز ایجنسی نے یہ خبر شامی اینٹیلی جنس ذرائع سے رپورٹ کی ہے۔

اینٹلی جنس ادارے کے مطابق داعش نے سیدہ زینب سے منسوب درگاہ کو بم سے اڑانے کی تیاری کر رکھی تھی۔

اس سلسلے میں وزارت داخلہ نے ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے دکھایا ہے کہ اس میں داعش کے چار رکن نظر آرہے ہیں۔ انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جبکہ ان کے پاس موجود ہتھیاروں کو قبضے میں لے کیا گیا ہے۔ جن میں دو رائفلز، تین دھماکہ خیز ڈیوائسز اور کئی ہینڈ گرنیڈ شامل تھے۔ علاوہ ازیں ان سے سمارٹ فون بھی قبضے میں لیے گئے ہیں۔

تصویروں میں بتایا گیا ہے کہ ان میں سے دو افراد کا تعلق لبنان سے تھا۔ جبکہ ایک کو فلسطینی پناہ گزین کیمپ لبنان کا رہنے والا بتایا گیا ہے۔

اینٹیلی جنس ایجنسی کی مدد سے تیار کردہ اس خبر میں بتایا گیا ہے کہ داعش کے یہ ارکان بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد فرار ہوگئے تھے۔ واضح رہے شام می شیعہ فرقے سے تعلق رکھنے والی زیادت گاہیں عام طور پر داعش کی طرف سے نشانہ بنائی جاتی ہیں۔ اسی طرح عراق میں بھی داعش شیعہ زیارت گاہوں کو نشانہ بناتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں