کویت: منشیات کی سمگلنگ کا بین الاقوامی گینگ گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

کویت کے سرکاری ادارہ برائے انسداد منشیات ’جنرل ڈپارٹمنٹ فار کمبیٹنگ ڈرگز‘ کے حکام نے منشیات کے دھندے میں ملوث ایک گینگ کے چار مشتبہ عناصر کو گرفتار کیا ہے۔ ان کا تعلق مبینہ طور پر ایک بین الاقوامی منشیات نیٹ ورک سے بتایا جاتا ہے۔

ملزمان میں سے دو عرب شہریت کے حامل ہیں، جن میں سے ایک کویت میں غیر قانونی طور پر مقیم ہے۔ ان میں ایک کویتی خاتون شہری بھی ہے جو بیرون ملک سے منشیات اسمگلنگ میں شامل ہے۔

آپریشن کے دوران جنرل ڈیپارٹمنٹ فار کمبیٹنگ نارکوٹکس نے سکیورٹی سروسز کو دھوکہ دینے کی کوشش میں 16 کلو گرام شبو اور 10,000 ٹراماڈول گولیاں قبضے میں لے لیں جو کہ دو آگ بجھانے والے آلات کے اندر جدید اور خفیہ طریقے سے چھپائی گئی تھیں۔

وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ وہ ہر اس شخص کی تلاش میں ہے جو منشیات کی اسمگلنگ اس کی خریدو فروخت کے مکروہ دھندے میں ملوث ہے۔حکومت ان زہریلے مادوں کو پھیلانے کی کوشش کرنے والے مجرموں کا تعاقب اور انہیں سزا دینے میں کوئی کوتاہی نہیں برتے گی۔

وزارت داخلہ نے شہریوں اور ملک میں موجود تارکین وطن پر زور دیا کہ وہ سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کریں اور منشیات کے حوالے سے کسی قسم کی مشکوک سرگرمی کی اطلاع ہنگامی فون (112) اور جنرل ڈیپارٹمنٹ فار کمبیٹنگ ڈرگز کے ہاٹ لائن (1884141) پر دیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں