غزہ میں جنگ بندی اتوار صبح ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوجائے گی: قطر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

غزہ میں 15 ماہ کی خونریز جنگ کے بعد سیکڑوں ہزاروں فلسطینی جنگ بندی کے منتظر ہیں۔ قطر نے بدھ کو اتوار 19 جنوری سے جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔ اب قطر نے سیز فائر معاہدے کے وقت کا بھی اعلان کردیا ہے۔ قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے آج ہفتہ کے روز ’’ ایکس‘‘پر ایک پوسٹ میں کہا کہ جنگ بندی کل اتوار کو مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8 بجے نافذ ہوجائے گی۔ جی ایم ٹی کے مطابق 06:30 بجے جنگ بندی شروع ہوگی۔

خبردار رہیں

قطری وزارت خارجہ نے غزہ والوں سے بھی انتہائی احتیاط برتنے اور سرکاری ذرائع سے ہدایات کا انتظار کرنے کی اپیل کی۔ گزشتہ دو دنوں کے دوران سامنے آنے والی رکاوٹوں اور اتفاق رائے کو منہدم کرنے کی دھمکی کے بعد جمعہ کی شام اسرائیلی حکومت نے دونوں فریقوں کے درمیان جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کی توثیق کی تھی۔

جنگ بندی کے معاہدے میں 3 مراحل طے کیے گئے تھے۔ پہلا مرحلہ کل اتوار سے شروع ہوگا۔ اس میں 737 فلسطینی قیدیوں کے بدلے 33 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا۔ ان یرغمالیوں میں زیادہ تر خواتین شامل ہوں گی۔

دوسرے مرحلے میں فلسطینی قیدیوں کے بدلے اسرائیلی زیر حراست افراد کی ایک اور کھیپ کی رہائی ہوگی اور غزہ کی پٹی سے اسرائیلی افواج کا بتدریج انخلا بھی ہوگا۔ تیسرا مرحلہ تباہ شدہ غزہ کی پٹی کی تعمیر نو اور بقیہ اسرائیلی قیدیوں کی باقیات کے حوالے کرنے سے متعلق ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں