سعودی عرب میں اطالوی کمپنیوں کے لیے روشن مواقع ہیں : سفیر کارلو بالڈوچی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ریاض میں اطالوی سفیر کارلو بالڈوچی نے اطالیہ کی وزیر اعظم جورجیا میلونی کے سعودی عرب کے دورے کی تفصیلات بیان کی ہیں۔ بالڈوچی نے دورے کو نہایت کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ملکوں کے درمیان شراکت داری کے اعلان کے لیے مناسب وقت تھا۔

العربیہ نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بالڈوچی نے کہا کہ "بہت سی اطالوی کمپنیوں کے پاس موقع ہے کہ وہ سعودی عرب آ کر نئے موقع تلاش کریں۔ ہم اس وقت تزویراتی تعاون کے ایک منصوبے پر کام کر رہے ہیں جس کی مدت 3 برس ہے۔ روم اور ریاض کے درمیان توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں تعاون قائم ہے اور ہم فنون، ثقافتی ورثے اور سائنسی تحقیق کے میدان میں تعاون کے راستے تلاش کر رہے ہیں"۔

اس سے قبل العلا میں اطالیہ کی وزیر اعظم جورجینا میلونی نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی تھی۔ ان کے مملکت کے دورے کا مقصد مشترکہ دل چسپی والے اقتصادی سیکٹروں میں تعاون کو مضبوط بنانا اور ترقی دینا ہے۔

اس موقع پر اطالوی وزیر اعظم نے بتایا کہ "ہم نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی سطح بڑھانے کے لیے آج ایک سمجھوتے پر دستخط کیے۔ اس کے علاوہ بھی مختلف سمجھوتوں پر دستخط ہوئے جن کی مالیت تقریبا 10 ارب ڈالر ہے"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں