جنگ بندی مذاکرات کے لیے وفد دوحہ کا دورہ کرے گا: دفتر اسرائیلی وزیرِ اعظم
معاہدے پر مسلسل عمل درآمد سے متعلق تکنیکی امور زیرِ بحث آئیں گے
اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے منگل کو کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر مذاکرات کے لیے اسرائیل اس ہفتے ایک وفد دوحہ بھیجے گا۔
نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ کے مشیران کے درمیان واشنگٹن میں ہونے والی ملاقاتوں کے بعد دفتر نے ایک بیان میں کہا، "اسرائیل اس ہفتے کے آخر میں دوحہ کے لیے پیشہ وارانہ سطح کے وفد کی تیاری کر رہا ہے تاکہ معاہدے پر مسلسل عمل درآمد سے متعلق تکنیکی تفصیلات پر تبادلۂ خیال کیا جائے۔"