ہم فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کی کوشش کو مسترد کرتے ہیں: شاہ اردن کا ٹرمپ کو جواب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

غزہ کی پٹی کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اشتعال انگیز بیانات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے اردن کا دورہ کرنے والے فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کے فوراً بعد اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے فلسطینیوں کے جائز حقوق کے حصول کے لیے اپنے ملک کی مکمل حمایت کے اعلان کیا اعادہ کیا ہے۔

شاہ عبد اللہ دوم نے آبادکاری کے اقدامات کو روکنے اور غزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں کو بے گھر کرنے اور زمینوں کو ضم کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق شاہ اردن ، جن کا رواں ماہ کی 11 تاریخ کو واشنگٹن کا دورہ متوقع ہے، نے بھی فلسطینیوں کو اپنی سرزمین میں مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے خطے میں جامع امن کے حصول کے لیے اردن کے اپنے اتحادیوں کے ساتھ قریبی ہم آہنگی کا اظہار کیا۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مغربی کنارے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور مقبوضہ بیت المقدس میں اسلامی اور عیسائی مقدس مقامات پر حملوں کو روکنے کے حوالے سے زیادہ موثر کردار ادا کرے۔ اس سے قبل آج اردن کے بادشاہ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے فون پر غزہ کی خطرناک صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

یاد رہے امریکی صدر کے منگل کی شام اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران غیر متوقع بیانات پر بین الاقوامی تنقید سامنے آئی ہے۔ مصر، ترکی، چین، آسٹریلیا، روس، فرانس اور برطانیہ نے دو ریاستی حل کی پاسداری پر زور دیتے ہوئے ٹرمپ کے اعلان کو مسترد کردیا ہے۔ سعودی عرب نے بھی فلسطینی ریاست کے قیام اور دو ریاستی حل کے حوالے سے اپنے مضبوط اور مستحکم موقف کا اعادہ کیا ہے۔

جرات مندانہ منصوبہ

وائٹ ہاؤس نے بعد میں واضح کیا کہ ٹرمپ نے غزہ میں دیرپا امن کو یقینی بنانے کے لیے ایک جرات مندانہ منصوبے کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کے باشندوں کو ملک بدر کرنے کے ان کے منصوبے کو ریپبلکنز میں وسیع حمایت حاصل ہے۔ اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لاپڈ نے اس تجویز کو ’’بم‘‘ قرار دے دیا ہے۔ واضح رہے ٹرمپ کی طرف سے پیش کردہ دھماکہ خیز تجویز نے خطے میں کئی دہائیوں سے جاری اس امریکی پالیسی کو نظر انداز کردیا ہے جو دو ریاستی حل پر کاربند ہے ۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں